Visit Our Official Web اللہ تعالیٰ اور رسولؐ سے جنگ Dastan Gou Dastan Gou داستان گو

اللہ تعالیٰ اور رسولؐ سے جنگ

اللہ تعالیٰ ﷻ اور اسکے رسول ﷺ سے لڑنے سے تم کیا مراد لیتے ہو؟ کہ کیا واقعی اللہ تعالیٰ ﷻ اور اسکا رسول ﷺ کسی میدان اکھاڑے وغیرہ میں اتر کر کسی کا دوبدو مقابلہ کریں گے اور جو مقابل ہوگا اعلانیہ وہی اللہ تعالیٰ ﷻ اور اسکے رسول ﷺ سے دشمنی مراد ہوگا❓

نہیں ہرگز نہیں بلکہ❗

ہر وہ شخص گروہ جماعت سوچ نظریہ پارٹی فرقہ فریق وغیرہ اس سے مراد ہے اور یہی نظریہ شیطان ہے یہی جندالشیطان ہے جو اللہ تعالیٰ ﷻ اور اسکے رسول ﷺ کے فرمان احکامات عزت و احترام و ناموس و ادب و دین اسلام و مسلم امت اور اسکے ایمان اتحاد تنظیم کیخلاف اعلانیہ اور خفیہ طور پر ہر کسی طور پر برسرپیکار ہے وہ وہ اللہ تعالیٰ ﷻ اور اسکے رسول ﷺ کا دشمن ہے❗

اور جو کھلی بغاوت منظم خونریزی منظم فسادات کرتے ہیں زمین پر اور ان جندالشیطان یعنی شیطان کا لشکر اسکے مقابل جندالرحمان یعنی اللہ تعالیٰ ﷻ کا لشکر ہوگا جیسے افواجِ پاکستان ہے اور اسکے مقابل فتنہ الخوارج اور انکے حمایتی سہولتکار وغیرہ تو ان لوگوں کے متعلق ہی قرآن کا یہ سخت حکم ہے کہ انکو قتل کردیا جائے انکے ایک طرف کی ٹانگ اور دوسری طرف کا بازو کاٹ دیا جائے انہیں ملک بدر کردیا جائے انہیں سولی چڑھا دیا جائے اور یہ تو اس دنیا میں انکی رسوائی ہے آخرت میں ذلت آمیز شدید عذاب سے مزید ہمشہ ہمیشہ ذلیل کئے جائیں گے❗

لہٰذا اپنی اپنی پارٹی سیاستدان کسی نیم ملا کسی جاہل فاسق فاجر کے کہنے میں جھوٹ پروپیگنڈے میں آکر یہ مت سمجھ بیٹھے کوئی کہ ہم کونسا اللہ تعالیٰ ﷻ اور اسکے رسول ﷺ سے براہِ راست دشمنی کررہے ہیں❓ جو ہمیں غدار یا اسلام دشمن یا جہاد دشمن اور دشمن کی فوج اور واجب مرمت سمجھا جارہا ہے جی ہم تو فوج اور جنرلز اور فوجیوں شہیدوں غازیوں پر اسلئے بھونکتے ہیں الزام گالیاں اور گھٹیا حرکات کرتے ہیں کیونکہ اسلام سے ناواقفیت جہالت اور مسلسل سوشل میڈیا پر جھوٹ پراپیگنڈوں کو سن سن دیکھ دیکھ کر ہمیں گمان ہوگیا ہے کہ یہ بھی غلط ہوسکتے ہیں اور یہ بھی تو انسان ہی ہیں جی یہ میرے ٹیکس سے چلتے ہیں جی یہ کوئی ہمارے خدا نہیں ہیں اور یہ ہم سے پوچھ کر اور ہر چیز بتا کر کریں ورنہ ہم سمجھیں گے کہ یہ غلط اور ہم درست ہیں وغیرہ تو سنو❗


اولاً یہ دشمن کی زبان ہے دوئم یہ غداری ہے❗

ٹیکس صرف تم نہیں دیتے پوری دنیا دیتی ہے اور بدلے میں جو لوگ انکی حفاظت کیلئے جانیں نچھاور کرتے ہیں انہیں محسن کہہ کر تمام قوموں کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے یاد کیا جاتا ہے خدا سب کا ایک ہی ہے وہی سب کچھ ہے اب کون کیا ایمان رکھتا ہے یہ اسکا اور خدا کا معاملہ ہے اور ہاں یہ بھی انسان ہی ہیں ان سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں لیکن بطورہ ادارہ فوج کی کردارکشی کرنا غداری ہے اور بغیر قوی دلیل ثبوتوں اور گواہیوں کے کسی جنرل کو غدار کہنا بھی جہالت غداری فساد فی الارض ہے اور سب سے اونچے اونچے عہدوں پر فائز یہ غازی جنرلز جنہوں نے کم از کم 35, 35 سال سروس کی ہے وہ کسی صورت آپکے مذاق جھوٹ پراپیگنڈوں کیلئے نہیں جنہوں نے سویت یونین توڑا جنہوں نے امریکہ نیٹو کی دوڑیں لگوائیں جنہوں نے بھارت کو کئی بار شکستیں دیں جنہوں نے پوری دنیا کے مظلوم ممالک کا کھلے چھپے ساتھ دیا اور دے رہا ہے جن کی صلاحیتوں کی بدولت افواجِ پاکستان دنیا کی نمبر 1 فوج اور آئی ایس آئی نمبر 1 انٹیلیجنس ایجنسی ہے باوجود کم ترین دفاعی بجٹ کے تم انہیں گالی ہرگز ہرگز ہرگز نہیں دے سکتے اگر وجہ پوچھتے ہو❓ تو خود کو اپنے باپ دادا کو بیٹوں کو ان فوجی جوانوں غازیوں شہیدوں اور ان کے گھر والوں کی جگہ حقیقی طور پر رکھ کر خوب سوچو اور خیال کرو کہ تم باقی سب کیلئے بچے یتیم کرا رہے ہو بیویاں بیوہ اور ماں باپ کو بے سہارا چھوڑ رہے ہو جبکہ بدلے میں کچھ ناعاقبت اندیش بدبخت لوگ تم پر بھونکتے ہیں تو خودبخود جوابات ملنا شروع ہو جائیں گے❗

سوشل میڈیا سے ماخوذ 

Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url