"وہ جو ہم میں تم میں نہیں خاک میں پنہاں ہو کر
"وہ جو ہم میں تم میں نہیں خاک میں پنہاں ہو کر "
مشہور گلوکار مسعود ملک کا تعلق میانوالی سے تھا وہ 01 ستمبر 1953ء کو میانوالی میں پیدا ہوئے۔ یہ معروف غزل گائیک جو غزل "ہم تم ہوں گے بادل ہو گا" کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے غزل
"ہم تم ہوں گے بادل ہو گا"
گا کر شہرت حاصل کی۔
شاعرہ عائشہ مسعود ملک ان کی اہلیہ تھیں۔ مسعود ملک نے مشہور سرائیکی شاعر فاروق روکھڑی کی لکھی غزل "ہم تم ہوں گے بادل ہوگا، رقص میں سارا جنگل ہوگا" گائی اور امر کر گئے۔ وہ 18 ستمبر 2006ء کو نیو یارک میں وفات پاگئے ان کی میت کچھ دنوں میں واپس لاکر میانوالی میں تدفین کی گئی۔ اللہ پاک ان کی کامل مغفرت فرمائے آمین۔