تحریک انصاف کی ڈیجیٹل دہشتگردی اور ریاست!
حال ہی میں گرفتار ہونے والی عروبہ کومل سے ابتدائی تفتیش میں ہونے والے انکشافات کے مطابق مبینہ طور پر تحریک انصاف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ایڈمن عروبہ کومل یونیورسٹیز اور کالجز کی 1300 خواتین ممبرز پر مشتمل پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔
ہر ممبرکے پاس ایک مین اکاؤنٹ اور 40 سے 50 فیک اکاونٹس موجود ہیں۔ سوشل میڈیا ٹیم کی زمہ داری میں واٹس اپ گروپ سے بیانیہ اٹھانا اور اسے ٹک ٹاک۔ فیس بک اور ٹوئیٹر ایکس پر شئر کرنا ہے۔
تحریک انصاف کے کور کمیٹی ممبران او رہنماؤں کی سوشل میڈیا پوسٹ کو ری شئیر کرنا، کمینٹس کرنا ساتھ ہی مخالفین کو جواب یا گالیاں دینا شامل ہے۔
ماضی میں بھی مذکورہ سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے میڈیا ونگ کے زیر استعمال بے شمار جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پکڑے جا چکے ہیں۔
پی ٹی آئی میڈیا ونگ کی جانب سے ریٹائرڈ آرمی آفیسرز، گورنمنٹ آفیشلز، ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے نام پر بنائے گئے اکاؤنٹس جعلی ثابت ہوچکے ہیں۔
افواج پاکستان اور اس کی لیڈرشپ کی کردار کشی میں ملوث تمام اکاؤنٹس مذکورہ جماعت اور اس کے حامیوں کے نکلے۔جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانا اور اس کے زریعے ڈس انفارمیشن، فیک نیوز اور پراپیگنڈا کی تشہیر پی ٹی آئی کا وطیرا بن چکا ہے۔
جھوٹ کو پھیلانے کیلئے سب سے زیادہ وسائل تحریک انصاف ہی خرچ کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے والے درجنوں صحافیوں کو بھاری تنخواہوں اور سپانسرڈ ویزہ پر جبکہ ہزاروں نوجوانوں کو فنڈڈ ویزہ اور جاب سکیورٹی کے ساتھ پاکستان سے مختلف ممالک میں بھیجا گیا۔
پی ٹی آئی کا پروپیگنڈہ پھیلانے کے لیے لوگوں کو باقاعدہ بھرتی کیا جاتا ہے اور ان کا کام ہی پروپیگنڈہ کو آگے بڑھانا ہے۔
یہی افراد بیرون ملک بیٹھ کر مذکورہ سیاسی جماعت کیلئے ”تیرا کھانواں تیرے گیت گانواں“ کے مصداق دن رات کام میں لگے ہوئے ہیں۔
ابراج گروپ کے عارف نقوی کی جانب سے منتقل کی گئی ”مشکوک رقم“ کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ غیر ملکی فنڈز کی ایک بڑی رقم پی ٹی آئی کی میڈیا مہم کے لیے استعمال کی گئی۔ ایف آئی اے کے مطابق 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر ووٹن لمیٹڈ کے ذریعے منتقل کیے گئے۔ یہ ووٹن سے براہ راست پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں موصول ہونے والے 21 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے علاوہ ہے۔
عمران خان کے قریبی دوست نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں 5 لاکھ 75 ہزار ڈالر کی ممنوعہ رقم وصول کی اور بعد ازاں وہی رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں منتقل کی۔یہ وہ معاملات ہیں جو اب تک سامنے آئے ہیں اور بہت سے اکاؤنٹس ابھی تک پوشیدہ ہیں۔
پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے پیسے کا بیش بہا استعمال کیا۔ میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے پی ٹی آئی نے ناصرف غیرملکی فنڈنگ حاصل کی بلکہ آڈٹ رپورٹس کے مطابق اقتدار میں آکر ملکی خزانے سے بھی اربوں روپے کا استعمال کیا۔ ہزاروں افراد کوسرکاری تنخواہوں پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کمپین پر لگا دیا گیا تھا, جبکہ سیاسی پارٹی کے ایجنڈے پر چلنے والے صحافیوں کو راتوں رات کروڑ پتی کرکے مستقل وفاداربنایا گیا۔
صحافیوں کی لمبی فہرست ہے جو پی ٹی آئی کے باقاعدہ تنخواہ دار ہیں۔ کروڑوں روپے کے مالی فوائد حاصل کرنے والے یہی لوگ مذکورہ سیاسی جماعت کے اکسانے پر وطن عزیز میں ما!یوسی اور بدامنی پھیلانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ان کا ایک ہی اصول ہے کہ جھوٹ کو اتنا زیادہ بولو کہ لوگ اسے سچ سمجھنا شروع ہو جائیں۔
پی ٹی آئی تیزی سے ختم ہوتی اپنی مقبولیت کو بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ اب سوشل میڈیا پر بھی صورت حال یکسر تبدیل ہو چکی ہے،تحریک انصاف کے تقریبا بارہ لاکھ سبسکرائبرز رکھنے والے آفیشل یوٹیوب چینل کے اعداد و شمار دیکھیں تو اب وہاں بامشکل تین سو سے پانچ سو ویوزہی آتے ہیں۔
پی ٹی آئی دور میں وزیر اعظم ہاوس سے ماہانہ کروڑوں روپے لگا کر اپریٹ ہونے والے میڈیا سیل کے کرتا دھرتا نجی محافل میں اس بات کا اقرار کرتے نظر آتے کہ اربوں روپیہ جھونک کر بھی لوگوں کے دلوں سے فوج کی محبت نہیں نکال سکے۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نجی محافل میں اس بات کا اعتراف کرتی ہے کہ ہم اخلاقی گراونڈ کے بغیر صرف اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے وسائل کا استعمال کر کے ریت کی دیوار قائم کیے ہوئے ہیں۔
وہ تجزیہ کار اور دانشور جنہیں قومی خزانے سے مستفید کیا جاتا تھا, وہ آج بھی اپنے وظیفے کو بحال رکھوانے کیلئے پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کیلئے پروپیگنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان کا ایک ہی اصول ہے کہ جھوٹ کو اتنا زیادہ بولو کہ لوگ اسے سچ سمجھنا شروع ہو جائیں۔
پی ٹی آئی نے معصوم اذہان اور نوجوان طبقے کو ٹارگٹ کیا۔ کئی سال تک ایک مخصوص ماحول میں نشونما پانی والی نوجوان نسل کی اخلاقیات کو تباہ کر دیا گیا۔ خاص نصاب اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کرنے والی ایسی نسل تیار کی گئی کہ جنہوں نے خودنمائی میں مبتلا ایک خودسر و خود غرض شخص کو ماورائی درجے پر فائز کر دیا۔
عمران خان کی مخالفت کرنے والے ہر شخص اور ادارے کے بارے میں بدتمیزی،گالی اور ایسی ایسی زبان استعمال کی،جس کو الفاظ میں بیان کرنا بھی ممکن نہیں۔
افواج پاکستان ملک وقوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔ قوم کو ان پر فخر ہے۔ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کی مدداور خدمت کی ہے۔ مگر پی ٹی آئی اور ان کے حامی تجزیہ کاروں کی جانب سے پاک فوج کے خلاف نہ ختم ہونے والا منفی پروپیگنڈا جاری ہے، پاک فوج کے خلاف من گھڑت افواہیں اڑائی جارہی ہیں، غیر مصدقہ، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز ریمارکس دیے جارہے ہیں۔ قوم کو گمر_اہ کرنا، ورغلانا اور ذاتی مفادات کیلئے ملک میں فسا! د برپا کرنا ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے؟
تحریک نظریہ پاکستان 🇵🇰
⭕⭕⭕⭕⭕⭕