دنیا کا آخری معرکہ اس دنیا کی تین قومیں۔ تین انبیاء کی تین امتیں۔ تین شخصیتوں کی آمد کا انتظار ۔۔
تینوں امتیں شدت سے منتظر اور اپنی اپنی جگہ پر تیار
اولاد حضرت ابراھیم علیہ السلام میں سے تین انبیاء حضرت موسیٰ علیہ السلام ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تین امتیں ، یہودی عیسائی اور مسلمان ۔۔۔۔۔۔ یہ تینوں اقوام شدت سے تین شخصیات کا نتظار کر رہی ہیں ۔ یہودی اپنی کتابوں میں بیان کردہ ایک شخصیت کے منتظر ہیں۔ ایک ایسا بیمثال بادشاہ جو اولاد داؤد اور سلیمان علیہ السلام میں سے ہوگا وہ آئے گا اور ایک بار پھر اس دنیا میں حضرت داؤد علیہ السلام کی طرح ایسی حکومت قائم کرے گا جو پوری دنیا پر ہوگی
یہ سب جاننا آپ سب کے لئے بہت ضروری ہے
یہودی اسے اپنی کتابوں میں اپنے مسایا کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ مسایا مطلب مسیحا اور بادشاہ ۔۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ مسایا اور مسیحا آ کر چلے بھی گئے ہیں اور انہی یہودیوں کے ھاتھوں اذیتیں بھی جھیل چکے ہیں۔ یہ مسایا اور مسیحا حضرت عیسیٰ علیہ السلام تھے جنہیں یہودیوں نے شیطان کے بہکاوے میں آ کر رد کر دیا تھا۔ یہودیوں نے کہا اسے ہم کیسے بادشاہ مان لیں جو نعوذباللّٰہ نعوذباللّٰہ من ذلک کنواری مریم کی ناجائز اولاد ہے ۔ یہودی دراصل ایسے بادشاہ کے منتظر تھے جو پیدا ہوتے ہی بادشاہ بن جاتا اس لئے وہ منکر ہوگئے پھر ان کی کتابوں میں ایک اور شخصیت کا ذکر بھی ملتا ہے جنہوں نے عرب میں پیدا ہونا تھا ان کے دین نے پوری دنیا میں غلبہ پانا تھا اور وہ بھی اولاد ابراھیم علیہ السلام میں سے تھے یعنی نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۔ کچھ یہودی سیانے نکلے اور وہ آپﷺ کے دین میں داخل ھونے اور آپ ﷺ کے انتظار کے لئے عرب میں آ گئے۔ باقی سب یہودی ان دونوں انبیا اور رسولوں کو رد کرکے ابھی تک اپنے اسی مسایا کے انتظار میں ہیں جو ان کے عقیدے کے بقول ابھی تک نہیں ایا ۔ اللّٰہ ٌپاک ان کو سزا دینے کے لئے مسایا تو نہیں بھیجے گا البتہ ایک بہت بڑے جھوٹے یعنی دجال اکبر یا مسیح الدجال کو ان کی طرف ظاہر کرے گا اور یہ فورا" اس کے پیہچھے چل پڑیں گے۔ وہ اپنی قوت جھوٹ شعبدہ بازیوں اور طاقت سے یہودیوں کو یقین دلانے میں کامیاب ہو جائے گا کہ وہی ان کا نجات دہندہ ہے ۔
دوسری منتظر قوم عیسائی ہیں۔ ان کی کتابوں کے مطابق ایک وقت ایسا آئے گا جب فلسطین میں ہیکل کی دوبارہ تعمیر ہوگی ، ہیکل کی تعمیر کے فورا" ہی بعد اینٹی کرائسٹ یا جھوٹا مسیح (دجال) آئے گا جس کو ختم کرنے کے لئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے زندہ حالت میں تشریف لائیں گے۔ آپ علیہ السلام اس جھوٹے مسیح دجال کو قتل کر کے ایک بہت بڑی سلطنت قائم کریں گے جو پوری دنیا پر ہوگی پوری دنیا صرف ایک ہی دین میں داخل ہو جائے گی (امسلمانوں کی کتابوں قران و حدیث کے مطابق بالکل یہی عقیدہ مسلمانوں کا بھی ہے )
تیسرے منتظر مسلمان ہیں۔ یہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کے منتظر ہیں۔ مسلمانوں کے مطابق ایک ایسا وقت جب مسلمانوں کی ذلت تباہی اور بربادی اخیر تک پہنچ چکی ہوگی ان کے درمیان امام مہدی تشریف لائیں گے جن کی وجہ سے مسلمان امت اکٹھی ہو جائے گی مسلمان پوری دنیا میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کی قیادت میں ایک زبردست ریاست کی بنیاد رکھیں گے۔
ایک بہت بڑی جنگ کا آغاز ہوگا۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام کفر کی طاقتوں کے خلاف ایک بہت بڑی جنگ لڑیں گے ، جس میں کفار اور مسلمانوں کی بہت زیادہ تباہی ہوگی اس جنگ میں انتہا درجے کی تباہی ہوگی ۔اس جنگ میں کرہ ارض کی 75 فیصد آبادی ختم ہوجائے گی۔ دنیا بھر میں ہر جانب انسانی لاشوں کے ڈھیر پڑے ہونگے لیکن آخرکار مسلمان وہ جنگ جیت جائیں گے ۔۔ یہی جنگ ملحمتہ الکبریٰ یا آرماگیڈن یا ھرماجیدون ہے ۔۔
ابھی فتح کا جشن منا رہے ھونگے کہ اچانک دجال کی آمد کا شور اٹھے گا۔ دجال کا فتنہ سر چڑ کر بولے گا۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام جو کہ پہلے ایک بہت بڑی جنگ جیت چکے ہونگے وہ بھی اس بار دجال کی طاقت کے سامنے بے بس ہو جائیں گے۔ دجال پوری دنیا میں تباہی و بربادی پھیلا دے گا ایسے میں جب ایک بار پھر اہل اسلام پر بدترین وقت آئے گا جس میں بہت بڑی تعداد میں مسلمان شہید ہونگے۔ تب حضرت امام مہدی اللّٰہ تعالیٰ سے مدد کی دعا کریں گے ۔ اسی وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام دنیا میں تشریف لے آئیں گے اور دجال کا خاتمہ کر دیں گے۔ دجال کے ساتھ ساتھ یہودیت بھی انجام کو پہنچے گی دنیا میں ایک بھی یہودی زندہ نہیں بچے گا۔
آگے بڑھنے سے پہلے اس جنگ کی بات کرتے ہیں جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ انبیاء کی دو اقوام تو مکمل تیاری کرچکی ہیں۔ یعنی یہودی اور عیسائی ۔۔۔ ان کے علاوہ تیسری وہ طاقتیں بھی مکمل طور پر تیار ہیں جن کا تعلق کسی نبی سے نہیں ہے ، یعنی روس ، چین انڈیا اور جاپان وغیرہ ۔ یہ سب طاقتیں معیشت طاقت اور اسدلحے کے حساب سے پوری طرح تیار ہیں۔ جبکہ مسلمانوں کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے ان کے اندر نہ اتحاد رہ گیا ہے نہ طاقت نہ نہ مضبوط معیشت ، بلکہ کچھ مسلم ممالک کو چھوٹی موٹی جنگوں میں دھکیل کر راکھ بنا دیا گیا ہے مثلا" عراق شام لیبیا مصر اردن اور افغانستان وغیرہ جبکہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرکے مقروض کر دیا گیا ہے عربوں کو عیش و عشرت کا رسیا بنا کر ان کا تیل اپنے قبضے میں لے لیا گیا ہے ، ترکی اور ایران پہلے ہی شکنجے میں کسے جا چکے ہیں۔ ایسے میں جنگ کے لئے مکمل صف بندی ہوچکی ہے بس جنگ کی تیلی سلگنے کی دیر ہے ۔
اس سے پہلے ایک اور بڑی جنگ ہوگی جسے غزوہ ھند کہا جاتا ہے یہ کفار کی جانب سے شروع ھوگی۔ یہ پاکستان کا بندوبست کرنے کے لئے شروع کی جائے گی تاکہ پاکستان یہودیوں کے ہیکل میں رکاوٹ نہ بن سکے۔ کیونکہ پاکستان واحد ملک ہے جس کے قیام کے پہلے دن سے یہودی خوفزدہ ہیں۔ یہ جنگ انڈیا کی جانب سے شروع ہوگی جو پھیلتی چلی جائے گی۔ سچ یہ ہے کہ غزوہ ھند اور ملحمتہ الکبریٰ آپس میں جڑی ہوئی ہیں جیسے ہی غزوہ ھند میں انڈیا کا بندوبست ہوگا اس کے فورا" ساتھ ہی پوری دنیا کے ممالک ایک ایک کرکے جنگیں شروع کر دیں گے۔ اگلی چند لائینیں میری پیشن گوئی کی ہیں۔ انڈیا پاکستان پر چڑھائے کرے گا چین انڈیا کی گردن مروڑنے لگے گا۔ اسی دوران ترکی پر حملہ کر دیا جائے گا اور ترکی پر عیسائی ممالک کا قبضہ ہو جائے گا۔ اسرائیل ہیکل کی تعمیر شروع کرے گا جبکہ پاکستان تو انڈیا کے ساتھ مصروف ہوگا ایسے میں ایران بھی کود پڑے گا ، امریکہ ایران کے ساتھ پنگا لے گا تو روس بھی میدان میں اتر آئے گا۔ پھر اس کے بعد سب اتحادی ایک دوسرے کی مدد کے لئے آ جائیں گے ۔ جنگ کا الاؤ بھڑک اٹھے گا۔ اس جنگ میں ھر اسلحہ استعمال ہو گا لیکن حیرت کی بات ہے ایٹمی جنگ نہیں شروع ہوگی البتہ جنگی طیارے ٹینک میزائل ایسے چل رہے ہونگے جیسے شب برات میں بچے گلی گلی میں آتشبازی کرتے ہیں۔ لیکن یہ آتش بازی پوری دنیا میں ہوگی ۔
🔶🔷🔴🔵🔷🔶
- دنیا کا آخری معرکہ
- مسلم، یہودی، اور عیسائیوں کی توقعات
- دجال
- امام مہدی
- غزوہ ہند
- ملحمتہ الکبریٰ
- آخری زمانے کی نشانیاں
- اسلامی عقائد
- مسیحیت کے عقائد
- یہودیت کے عقائد
- آخرالزمان کی پیشن گوئیاں
- قیامت
- End-time battle
- Expectations of Muslims, Jews, and Christians
- Dajjal
- Imam Mahdi
- Ghazwa-e-Hind
- Malhama-e-Kubra
- Signs of the End Times
- Islamic beliefs
- Christian beliefs
- Jewish beliefs
- End-time prophecies
- Qiyamah (Day of Judgment)
🔴🔶🔴🔷🔷🔴🔶🔴