پروننگ اور آزمائش
پروننگ ایک ایسا عمل ہے جو دکھنے میں تکلیف دہ لیکن پودے یا درخت کے لئے بہت فائیدہ مند ہوتا ہے۔۔ اس عمل میں درخت کی کانٹ چھانٹ کی جاتی ہیں۔۔۔ ٹہنیان کاٹی جاتی ہیں ۔۔۔ بودے چونکہ جاندار ہیں اس لئے یقیناً اس عمل سے وہ ایک تکلیف سے گزرتے ہیں۔۔۔ مالی جب یہ کر رہا ہوتا ہے تو شاید پودا اسے ظلم گردانتا ہو۔۔لیکن اس عمل سے اسے کئی فوائید حاصل ہوتے ہیں۔۔۔ اس کی ایک شکل بنتی ہے۔۔۔ طاقت غیر ضروری حصون پر لگنے کی بجائے نئی تعمیر پر مرکوز ہوتی ہے۔۔۔ پودے کی صحت میں بہتری آتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ عمل پودے میں پھول اور پھل لانے کے عمل میں نہایت مددگار ہوتا ہے، بیماریوں کے خلاف پودے کے لئے مددگار ہوتا ہے۔۔۔پودے کی طاقت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔۔ یعنی تکلیف اور بظاہر ذوال کا زمانہ پودے یا درخت کے لئے ایک نئے عروج کی بنیاد بنتا ہے۔۔
کئی بار فطرت انسان کی پروننگ کر رہی ہوتی ہے۔۔۔ انسان زمان کے اُس نقطے پر چیختا ہے، چلاتا ہے ، شکوے کرتا ہے ،روتا ہے لیکن مالک کی حکمت کو سمجھ نہیں پاتا کیونکہ یہی وقتی تکلیف اُسے طاقتور بنا رہی ہوتے ہے، اُس کی گروتھ کو تحریک دے رہی ہوتی ہے جو بعد میں خوشگوار اور میٹھے پھل کی صورت میں سامنے آتا ہے۔۔۔ کل بھی کہا تھا ،آج بھی کہوں گا اپنے رب پر بھروسہ کرین کہ وہ آپ کا مالی بھی ہے اور خالق بھی۔۔۔ کیا پتہ نفس و زمان و مکان کی قید میں جو شکوے اور نا شکری ہو رہی ہے وہ حکمت و دانش سے نا آشنائی اور ہمارے کم ظرف ہونے کا نتیجہ ہے۔۔۔
سورۃ کہف کی ایت ہے
وَكَيْفَ تَصْبِـرُ عَلٰى مَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ خُبْـرًا (68)
اور تو صبر کیسے کرے گا اس بات پر جو تیری سمجھ میں نہیں آئے گی۔
پروننگ کا پھل تو مقررہ وقت کے بعد ملتا ہے۔۔ جب سختی آئے تو یقین جانین کہ ہمارا رب رحمٰن ہماری ترقی چاہتا ہے۔۔ اسی لئے آزمائش میں ڈالا ہے۔۔۔ اُس سے ثابت قدمی اور صبر کی درخواست کریں اور اُس سے التجا کرین کے خیال اور توفیق اُسی کی طرف سے ہے۔۔۔ وہ آپ پر محربانی فرمائے تاکہ ذہنی اور روحانی اعتبار سے آپ مضبوط رہیں۔۔۔
سو تکلیف اور آزمائش کے دوران اللہ کی حمد و ثنا بیان کرین اور کثرت سے استغفار کریں جیسا کہ سورۃ نصر میں حکم ہوا ہےکیونکہ ہمارا رب توبہ قبول کرنے والا اور بہت محربان ہے۔