Visit Our Official Web صبح کے مسنون ازکار Dastan Gou Dastan Gou داستان گو

صبح کے مسنون ازکار

 

صبح کے مسنون ازکار

🌄​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​•‍━◆◉ 《﷽》 ◉◆━•​​🌄


    آیۃ الکرسی 1⃣ مرتبہ

🌸 اَعُوْذُ بِااللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْم

اللّٰهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيم

🍃ترجمہ:
 "ﷲ وہ ذات ہے جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں ہمیشہ زندہ رہنے والا اور(سب کو)قائم رکھنے والاہے، نہ اسے اونگھ آتی ہے اور نہ نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے پاس سفارش کرسکے۔ جو لوگوں کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے سب کو جانتا ہے۔ لوگ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیـــــں کرسکتے مگر جو وہ چاہے اسی کی کرسی آسمانوں اور زمین کو گھیرے ہوئے ہے اور ان دونوں کی حفاظت اسے تھکاتی نہیـــــں ، اور وہ بلند ہے عظمت والا ہے۔"
  📖البقره:255

📖المستدرک للحاکم:5932 ❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
جو شخص قرآن مجید کی آخری تین سورتیں صبح اور شام تین تین مرتبہ پڑھتا ہے ، اسے یہ دنیا کی ہر چیز سے کافی ہو جاتی ہیں -

🌸 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ۝*

 *قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ۝ اللَّهُ الصَّمَدُ ۝ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ۝ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ ۝*  

ترجمہ:
اے نبی ﷺ کہہ دیجئے ﷲ ایک ہی ہے، ﷲ بے نیاز ہے، نہ اس نے کسی کو جنا نہ اس سے کوئی    جنا گیا، اور کوئی اس کے برابر نہیـــــں۔"
       📖سورة الإخلاص

🌸 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۝*
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ۝ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ۝ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ۝ وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ۝ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ۝*

ترجمہ:
"اے نبی ﷺ کہہ دیجئے میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی، اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب وہ چھاجائے، اور گرہوں میں پھونک مارنے والیوں کے شرسے،   اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرنے لگے۔"
           سورۃ الفلق

🌸 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۝*

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۝ مَلِكِ النَّاسِ ۝ إِلَهِ النَّاسِ ۝ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ۝ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ۝ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ۝*

🍃ترجمہ:
 "اے نبی ﷺ کہہ دیجئے میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آتا ہوں، لوگوں کے مالک کی، لوگوں کے معبود کی، وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے(شیطان) کے شرسے، جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے، جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔" 
        سورۃ الناس
❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
🌸 أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِى هَذَا الْيَوْمِ، وَخَيْرَ مَا بَعْدَه وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِى هَذَا الْيَوْمِ، وَشَرِّ مَا بَعْدَه رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُوءِ الْكِبَرِ، رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ وَعَذَابٍ فِي الْقَبْر

ترجمہ:
"ہم نے صبح کی اور ﷲ کی بادشاہت (کائنات وغیرہ)نے صبح کی، تمام تعریفات ﷲ کے لیے ہیں، ﷲ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیـــــں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفات اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اے میرے رب! میں تجھ سے اس دن کی بھلائی اور جو اس کے بعد بھلائی ہے کا سوال کرتا ہوں، اور میں اس دن کے شر اور جو اس کے بعد شر ہے سے تیری پناہ میں آتا ہوں، اے میرے رب! میں سستی، اور برےبڑھاپے سے تیری پناہ میں آتا ہوں، اے میرے رب! میں آگ میں اور قبر میں عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔"

📖 صحیح مسلم:2723
 ❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
🌸 اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ

🍃ترجمہ:
"اے ﷲ! ہم نے تیرے نام کے ساتھ صبح کی، تیرے نام کے ساتھ شام کی، تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں اور تیرے نام کے ساتھ ہم مرتے ہیں اور تیری طرف ہی لوٹ کرجانا ہے۔"
📚سنن ابی داؤد:5068، سنن ترمذی:3391،سنن ابن ماجہ:3868 
❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
🌹رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا:
 "📜جس شخص نے ایمان و یقین کے ساتھ یہ کلمات کہے اور رات کو فوت ہوگیا تو وہ جنت میں داخل ہوگا، اسی طرح وہ شخص بھی جس نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے۔"⬇ 

🌸 اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لاَ إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ

🍃ترجمہ:
"اے ﷲ! تو میرا رب ہے تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں تو نے مجھے پیدا کیا ہے، میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے عہد اور تیرے وعدے پر قائم ہوں، جتنی مجھ میں طاقت ہے، جو(خطا، گناہ) میں نے کیا اس کے شر سے تیرے پناہ میں آتا ہوں، میں تیرے لیے اپنے اوپر تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں، اور اپنے گناہ کا بھی اقرار کرتاہوں، مجھـــــــے بخش دے کیونکہ گناہوں کو تیرے علاوہ کوئی نہیـــــں بخش سکتا۔"
📖صحیح بخاری:6306 ❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
📜جس شخص نے صبح و شام یہ کلمات سات مرتبہ کہے، ﷲ تعالٰی دنیا و آخرت کے اہم معاملات میں اسے کافی ہوجاتا ہے۔

🌸 حَسْبِيَ اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ، عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيم

🍃ترجمہ:
"میرے لیے ﷲ ہی کافی ہے جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں ۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے۔"
 📖سنن ابی داؤد:5081 ❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
🌸 اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأَهْلِي وَمَالِي، اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي، وَآمِنْ رَوْعَاتِي، اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ، وَمِنْ خَلْفِي، وَعَنْ يَمِينِي، وَعَنْ شِمَالِي، وَمِنْ فَوْقِي، وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي

🍃ترجمہ:
"اے ﷲ! میں تجھ سے دنیاو آخرت میں درگزر اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے ﷲ! میں تجھ سے اپنے دین ، اپنی دنیا، اپنے اہل اور اپنے مال میں درگزر اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے ﷲ! میرے پوشیدہ امور پر پردہ ڈال اور میری گھبراہٹوں میں مجھـــــــے امن دے، اے ﷲ! میرے سامنے سے، میرے پیچھے سے، میرے دائیں سے، میرے بائیں سے، میرے اوپر سے میری حفاظت فرما، اور میں تیری عظمت کے ساتھ پناہ میں آتا ہوں کہ میں اپنے نیچے سے اچانک ہلاک کردیا جاؤں۔"
سنن ابی داؤد:5074، سنن ابن ماجہ:3871، سنن نسائی:5531 
❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
جس شخص نے صبح شام تین تین مرتبہ یہ کلمات کہے اسے کوئی چیز نقصان نہیں دے سکتی۔

🌸 بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ، فِي الْأَرْضِ، وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

🍃ترجمہ:
"ﷲ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ نہ زمین میں اور نہ ہی آسمان میں کوئی چیز نقصان دے سکتی ہے، اور وہ سننے والا، جاننے والا ہے۔"
*📚سنن ابی داؤد:5088، سنن ترمذی:3388، سنن ابن ماجہ:3869
 ❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
جس شخص نے صبح شام یہ کلمات تین تین مرتبہ کہے ﷲ تعالٰی پر واجب ہوجاتا کہ قیامت کے دن اسے راضی کرے۔

🌸 رَضِيتُ بِاللّٰهِ رَبًّا، وَبِالإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا

ترجمہ:
"میں ﷲ کے رب ہونے پر، اسلام کے دین ہونے پر اور محمدﷺ کے نبی ہونے پر راضی ہوا۔" 
📚سنن ترمذی:3389، سنن ابی داؤد:5072، مسند احمد:18968، سنن ابی داؤد:5076 ❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
🌸 يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرَفَةَ عَيْنٍ

ترجمہ:
"اے ہمیشہ زندہ رہنے والے، اے قائم رکھنے والے، تیری رحمت کے ساتھ ہی میں مدد مانگتا ہوں، میری مکمل حالت درست فرمادے، اور مجھے لحظہ بھر بھی میرے نفس کے سپرد نہ کر۔
📖المستدرک للحاکم:2000 ❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
🌸 أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ، وَعَلَى كَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَعَلَى دِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ، وَّعَلَى مِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُّسْلِمًا، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ:
"ہم نے صبح کی فطرت اسلام، کلمہ اخلاص، اپنے نبی محمدﷺ کے دین اور اپنے والدابراہیم علیہ السلام کی ملت پر جو کہ یکسو مسلمان تھے اور مشرکین سے نہیـــــں تھے۔" 
📖مسند احمد:15363، عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:34*
 ❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
جس شخص نے یہ کلمات صبح شام100، 100 مرتبہ کہے تو قیامت کے دن اس سے افضل عمل کوئی بھی لے کر نہیـــــں آئے گا، مگر وہ شخص جس نے یہ کلمات اس سے زیادہ مرتبہ کہے۔

🌸 سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِه

ترجمہ:
"ﷲ تعالٰی پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ"
صحیح مسلم:2692 ❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
ایک مرتبہ پڑھنا بھی درست ہے اور جس شخص نے دن میں 100 مرتبہ یہ کلمات کہے تو اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا، اس کے لیے 100 نیکیاں لکھی جائیں گی اور100 خطائیں مٹادی جائیں گی، شام تک شیطان سے محفوظ رہےگا، اور قیامت کے دن اس سے افضل عمل لے کر کوئی نہیـــــں آئے گا لیکن وہ شخص جس نے یہی کلمات زیادہ مرتبہ کہے۔

🌸 لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

🍃ترجمہ:
"ﷲ تعالیٰ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیـــــں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیـــــں ، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔" 
صحیح بخاری:3293، صحیح مسلم:2691، سنن ابی داؤد:5077 ،سنن ابن ماجہ:3868
 ❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀

📜تین مرتبہ صبح کے وقت

🌸 سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِه

ترجمہ:
"ﷲ تعالٰی پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ، اپنی مخلوق کی تعداد کے برابر، اپنے نفس کی خوشنودی کے برابر، اپنے عرش کے وزن کے برابر اور اپنے کلمات کی سیاہی کے برابر۔" 
📖صحیح مسلم:2726 ❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
 100مرتبہ

🌸 أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَأَتُوبُ إِلَيْه

ترجمہ:
"میں ﷲ سے بخشش مانگتا ہوں اور اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں۔"
📖صحیح بخاری:6307، صحیح مسلم:2702

📜صحیح بخاری میں 70مرتبہ کہنے کا ذکر ہے۔
 ❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀
{تین مرتبہ}

🛡جس شخص نے شام کو تین مرتبہ یہ کلمات کہے اسے اس رات کوئی زہریلا جانور نقصان نہیں پہنچاسکے گا۔⬇
🌸 أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
🍃ترجمہ:
"میں ﷲ تعالی کے کامل کلمات کے ساتھ ہر اس مخلوق کے شر سے جو اس نے پیدا کی(ﷲ کی)پناہ میں آتا ہوں۔"
📖صحیح مسلم:2709، عمل الیوم و اللیلۃ للنسائی:591
 ❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄┄⊰❀

•┈•⊰✿ 🎓 ✨🌷Tarashe 🌹Islamic 🌷Posts 🌷 ✿⊱•┈•





Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url