آن لائن فراڈ سے ہوشیار رہیں
💥 روزمرہ کہ آن لائن فراڈ کی لسٹ ...ان سے بچ کے رہیں ... ⚠️
⭕ جیز کیش - ایزی پیسہ
_____________________________
آپ کو کال آئے گی کہ ہماری سروس کیسے چل رہے ہے ، آپ کا اکاؤنٹ ویری فائی کرنا ہے ایک میسج آئے گا کوڈ بتائیں
_____________________________
یا کال آئے گی ، آگے سے لڑکا رو رہا ہوگا کہ
چاچو میں فلاں جگہ پیسے بھیج رہا تھا ، آپ کو چلے آئے ، پلزز کوڈ آئے گا وہ بتا دیں تاکہ پیسے واپس آ سکیں
_____________________________
••┈┈•••○○❁☘️❁○○•••┈┈••
⭕ بنک اکاؤنٹ
کال آئے گی کہ آفس سے بات کر رہا ہوں
اکاؤنٹ ویری فائی کرنا ہے ، اے ٹی ایم کارڈ کے نمبر ، اسکی ڈیٹ اور ڈیٹیل بتائیں ۔
اگر آپ نہیں بتائیں گے تو وہ آپ ڈرائیں گے کہ آپ کا اکاؤنٹ غیر قانونی استعمال ہوا ہے ، ویریفائی کرائیں وگرنہ کارڈ بلاک ہونے کے ساتھ کاروائی ہوگی
_____________________________
••┈┈•••○○❁☘️❁○○•••┈┈••
⭕ قریبی کی کال
زیادہ تر بڑی عمر کے لوگوں کو کال آتی ہے
کسی رشتہ دار کا نام لے کر کہتے ہیں کہ
مجھے پولیس پکڑ گئی یا
میرے فلاں شہر گیا میرے پیسے گِر گئے ہیں
یا بیرونِ ملک آپ کا کوئی رشتہ دار بن کر کال کرے گا کوئی اور بہانے بنا کر اب سے تھوڑی دیر کیلئے بھاری رقم کا مطالبہ کرے گا
_____________________________
••┈┈•••○○❁☘️❁○○•••┈┈••
⭕ جعلی پولیس آفیسر کی کال
کال آئے گی کہ آپ کا بیٹا یا بھائی کسی بندے کے ساتھ پکڑا گیا جس سے نشہ برآمد ہوا ہے (یا کوئی اور بہانہ )
میں پولیس آفیسر ہوں ، آپ کے لڑکے پر قانونی کاروائی ہونے جا رہی ہے ، اتنے پیسے بھیجیں
فون بند کرنے سے پہلے بھیجیں ۔
_____________________________
••┈┈•••○○❁☘️❁○○•••┈┈••
⭕ جیتو پاکستان - بینظیر انکم سپورٹ
_____________________________
وٹس ایپ پر یا میسج پر یا کال پر کہا جاتا ہے کہ
آپ کا بھاری انعام نکلا ہے ، انعام لینے کیلئے کچھ پراسس ہے جس کیلئے اتنے پیسے بھیج دیں
_____________________________
••┈┈•••○○❁☘️❁○○•••┈┈••
⭕ غیر ملکی لڑکی
_____________________________
فیسبک پر آپ کو غیر ملکی لڑکی کے میسج شروع ہو جاتے ہیں
پیار محبت کے باتیں ، شادی تک بات آ جاتی ہے ۔
کہا جاتا ہے کہ آپ کے پتہ پر اتنے پیسے اتنی رقم یا اتنے سونے کا پارسل بھیج رہی ہوں
اس سے شادی کی تیاری کرو یا ،کوئی اور بات بنائی جاتی ہے ۔ مگر اس پارسل کو لینے کیلئے آپ کو کسٹم چارجز دینے ہونگے کوئی ستر اسی ہزار۔
دو تین دن بعد آپ کو کال آجاتی ہے کہ اتنے پیسے اور پارسل لیں
مگر پارسل میں ڈالر کی فوٹو کاپی یا کچھ بیکار چیزیں ہوتی ہیں
_____________________________
••┈┈•••○○❁☘️❁○○•••┈┈••
⭕ نان کسٹم موبائل
_____________________________
فیسبک یا خاص کر وٹس ایپ پر آپ کو نان کسٹم موبائل کے گروپس ملیں گے ، جس میں آپ کو لاکھ والے موبائل دس ہزار کے بتائے جائیں گے
آپ کو یقین دلانے کیلئے وہ لوگ اپنے جعلی شناختی کارڈ کی تصویر ، اور موبائل کے گودام ، جعلی کسٹمر کے ریویوز دکھائیں گے۔
_____________________________
••┈┈•••○○❁☘️❁○○•••┈┈••
⭕ ادھار ایپس
_____________________________
سود تو ہے ہی حرام ، ادھار دینے والی ایپس آپ کو قرضہ دیتی ہیں اور بدلے میں آپ کے موبائل سے آپ کے سارے کونٹکٹ نمبرز اور گیلری سے تصاویر اٹھا لیتی ہیں
انہیں بھاری ترین سود دیتے رہو تو ٹھیک
وگرنہ وہ آپ کے فیملی نمبرز پر آپ کی تصاویر کو غلط بنا کر ، آپ کی عزت خراب کرتے ہیں
_____________________________
••┈┈•••○○❁☘️❁○○•••┈┈••
⭕ سونے کے سکے
_____________________________
آپ کو کال آئے گی کہ ہماری ان پڑھ لوگ ہیں ہمارے گھر یا زمین سے سونے کے سکے نکلے ہیں ، پولیس کو نہ بتائیے گا ، اور ہم سے لے لیں
سونے کی قیمت سے بہت کم قیمت کا مطالبہ کیا جاتا ہے
کوئی تجربہ کار ترین سنار بھی انکے پاس جائے تو وہ چیک کرنے کیلئے پہلے اصل دکھاتے ہیں اسکے بعد
تھیلہ تبدیل کر کے نقلی مال دے دیتے ہیں
_____________________________
••┈┈•••○○❁☘️❁○○•••┈┈••
⭕ پانچ ہزار کے نوٹ
_____________________________
آپ کے پاس خواتین آئیں گی ، جو خاص کر باہر کی لگیں گی ،، جیسے سرائیکی علاقے میں پنجابی خواتین ، یا پنجابی علاقے میں کسی اور لہجے کی خواتین
آپ سے 500 کی چیز لے کر پانچ ہزار دینگی ، پھر بقیہ لے کر ، کہیں گے کہ مجھے نہ ہوں اور پیسے واپس کریں
کبھی کہیں گی ہوں کبھی کہیں گی کہ نہ ہوں
اس افراتفری میں وہ آپ سے چیز بھی لے جائیں گی ، اپنا پانچ ہزار بھی اور بقیہ پیسے بھی
یہی خواتین اور انکے بچے جمعہ کے دن اور شام کو بڑی پرفیشنل آواز سے بھیک مانگتی ہیں
_____________________________
••┈┈•••○○❁☘️❁○○•••┈┈••
⭕ آن لائن خریداری
_____________________________
کسی بھی پیج سے جیز خریدنے سے پہلے آپ اس پیج کے لائک اور ریویوز چیک کریں
فرض کریں آپ موبائل یا کپڑے خرید رہے ہیں تو آرڈر والے سے بلاجھیجھک کہیں کہ میرا نام کارڈ پر لکھ کر اس سوٹ یا موبائل کے ساتھ رکھ کر اسکی ویڈیو بنا کر مجھے سینڈ کریں
(اس سے یہ چیز کنفرم ہو جائے گی کہ یہ چیز اسکے پاس موجود ہے اور فراڈ کے چانس بہت کم ہو جائیں گے)
دوسرا یہ کہ ہمیشہ کیش آن ڈیلیوری رکھیں
اگر آپ کو کیش آن ڈیلیوری کا پارس سرکاری پاکستان پوسٹ سے آتا ہے تو ، فراڈ کے چانسز بہت بڑھ جاتے ہیں، کوشش کریں وہ پارسل اٹھائیں ہی نہ ، یا اگر اٹھانا ضروری ہو تو سٹارٹ سے ویڈیو کیمرہ آن کریں اور ویڈیو کے اندر اس پارسل کو کھولیں ، تاکہ آپ کے پاس فراڈ کا ثبوت رہے اور کاروائی ہو سکے ۔
یہ سب فراڈ ہیں ان سے بچ کے رہیں