ففتھ جنریشن وار کیا ہے؟ اور اس سے کیسے بچا جائے؟
ففتھ جنریشن وار کیا ہے؟ اور اس سے کیسے بچا جائے؟
تحریر کو پورا پڑھیں
ففتھ جنریشن وار کیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
فیفتھ جنریشن وار میں کون کون سے ہتھیار استعمال ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
فیفتھ جنریشن وار کن لوگوں کے ذریعے لانچ کی جاتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
فیفتھ جنریشن وار کے ٹارگیٹڈ کیاچیز ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
فیفتھ جنریشن وار کا مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ ؟
احتیاتی تدابیر کیا استعمال کیں جائیں۔ ۔ ۔ ۔ ؟
1 ففتھ جنریشن وار کیا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
اس دور میں جنگیں زمینوں پر نہیں بلکہ ذہنوں میں لڑی جاتی ہیں آج کے دور میں جسموں کو تسخیر نہیں کیا جاتا بلکہ آپ کے اذہان کو تسخیر کیا جاتا ہے اور آہستہ آہستہ آپ کی برین واشنگ کی جاتی ہے جی ہاں علاقوں پر حکومت کرنے کی بجائے دماغوں پر حکومت کی جاتی ہے
یہ تاریخ کا سب سے خوفناک ترین دور ہے جب ٹیکنالوجی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور سپر پاورز کا دنیا پر قبضہ کا خواب اب ایک حقیقت کی صورت اختیار کرچکا ہے
فیفتھ جنریشن میں آج تک کی تمام جنریشن وار
شامل ہیں
فیفتھ جنریشن وار میں کون کون سے ہتھیار استعمال ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
اس جنریشن وار فیئر میں کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کا بہت بڑا ہاتھ ہے آپ کے دماغ کو فتح کرنے کے لئے جو ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے وہ میڈیا ہے جو ففتھ جنریشن کا سب سے مہلک ترین ہتھیار ہے
یہ فیک نیوز کی فیکٹریاں ہیں اخبارات ۔ ٹی وی چینلز ۔ نیوز پروگرام ۔ صحافی ۔ ادیب ۔ مدبر ۔ ایکٹیویسٹس ۔ فیس بک ۔ ٹیوٹر ۔ واٹس ایپ ۔ انسٹاگرام کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے
فیفتھ جنریشن میں پروپیگنڈہ اور ڈس انفارمیشن سب سے بڑا ہتھیار ہے
اس دور میں پروپیگنڈا ۔ ڈس انفارمیشن ۔ سیاست ۔ پراکسی ۔ جرم اور فالز فلیگ کے ذریعے جنگیں لڑی جاتی ہے
فیک اکاؤنٹس کے ذریعے بار بار جھوٹ بولا جاتا ہے اس قدر تواتر اور منظم انداز میں جھوٹ بولا جاتا ہے کہ گمان ہوتا ہے یہ بات سچ ہے
فیک تصویروں اور ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو باور کرایا جاتا ہے کہ حقیقت پر مبنی ایونٹ ہے اور اس سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے
اس دور کی مثال ایسے ہے جیسے گھمسان کا رن پڑا ہو تو دوست دشمن کی پہچان ختم ہو جاتی ہے اس میں بظاہر ہمارا نظر آنے والا دوست دشمن بھی ہوسکتا ہے اور دشمن کا آلہ کار بھی ہو سکتا ہے
دشمن اپنا پتھر ہمارے ہاتھ میں اور زبان ہمارے منہ ۔میں رکھ کر استعمال کرنا چاہتا ہے ۔
پاکستانی میڈیا کی اپ گریڈ
اس چیز کو سمجھنے کے لئے چیزوں کی فٹنس میں جانا ہوگا اور میڈیا کو مثبت طور پر کھیلنے کے لئے اور جارج ڈبلیو بش اور امریکی باراک اوبامہ نے پاک میڈیا کو ریاستی چوتھے ستون میں تبدیل کرنے کے لئے لاکھوں ڈالر ڈالے ہیں. یہ مقصد افغانستان کے مٹی سے شروع ہونے والے خفیہ جنگ کی کوششوں کو مضبوط کرنے کے لئے تھا تاکہ پاکستان کو کمزور کیا جا سکے
بدقسمتی سے، غیر ملکی پروپیگنڈے کے خلاف میڈیا کو پہلی لائن آف دفاع کے طور پر کام کرنے کی بجائے، اپنی ہی میڈیا نے پاکستان کے مخالفین کا ایجنڈے کو فروغ دیا. اب تک، میڈیا (100 سے زائد الیکٹرانک چینلز، بہت سے انگریزی وسطی اخبارات، سوشل میڈیا،) بلاگرز، این جی اوز اور انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے بٹھا ہوا ہائبرڈ جنگ کا بڑا ذریعہ بن گیا ہے.
ففتھ جرنیشن وار کو کن لوگوں کے ذریعے لانچ کیا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
بنیادی طور پر آپ کے تین نمایاں دشمن ہیں
لبرلز۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایمان کے دشمن
خارجی ۔ ۔ ۔ ۔ جان کے دشمن
جمہورے ۔ ۔ ۔ ۔ مال کے دشمن
تینوں کے پاس خوبصورت نعرے ہیں
لبرلز۔ ۔ ۔ ۔ ۔ انسانیت کا نعرہ
خارجی۔ ۔ ۔ ۔ اسلام کا نعرہ
جمہورے۔ ۔ ۔ ۔ حقوق کا نعرہ
لبرلز کی حقیقت۔ ۔ ۔ ۔ کافر کرتا ہے
خارجی کی حقیقت ۔ ۔ ۔ ۔ مارتا ہے
جمہورے کی حقیقت ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مال لوٹتا ہے
ان تینوں کا آپس میں غیر اعلانیہ اتحاد ہے
ان تینوں کی مدد امریکا ۔ اسرائیل ۔ انڈیا
سی آئی اے ۔ موساد ۔ را کرتیں ہیں
ان تینوں کا مشترکہ دشمن فوج ہوتی ہے
لبرلز فوج کو دہشت گرد کہتے ہیں
خارجی فوج کو اسلام دشمن کہتے ہیں
سیاستدان فوج کو جمہوریت دشمن کہتے ہیں
فیفتھ جنریشن وار میں ٹارگیٹ
ففتھ جنریشن وار میں
( 1 ) عوام
( 2 ) ریاست
( 3 ) فوج
کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے
فیفتھ جنریشن وار اور عوام
ڈس انفارمیشن کے ذریعے عوام کو ذہنی غلام بنایا جاتا ہے انہیں آہستہ آہستہ ناامیدی اور مایوسی کی دلدل میں دھکیلا جاتا ہے
عوام کو عوام سے بدظن کرنا
عوام کو اداروں کے خلاف ابھارنا
عوام اور فوج کے درمیان خلا پیدا کرنا
فیفتھ جنریشن وار کا مقصد ہے
عوام کے اندر ناامیدی کی کیفیت پیدا کی جاتی ہے اور عوام کے ذہنوں کو معذور اور ڈپریشن کا شکار کر دیا جاتا ہے کہ عوام کچھ سوچنے کے قابل ہی نہیں رہتی
سیاسی جماعتوں کی صورت میں عوام کو کئ جماعتوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے مذہبی فرقوں اور مسلکوں کی بنیاد پر عوام کو بہت سے فرقوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے عوام کو صوبائیت کی سطح پر مرکز سے علیحدہ کر دیا جاتا ہے عوام ملک میں رہتے ہوئے بھی صرف اپنے صوبے اور علاقے کی فلاح کا ہی سوچنے پر مجبور ہو جاتی ہیں
ڈس انفارمیشن کا ایسا جال بچھایا جاتا ہے کہ عوام کو امید کی کوئی کرن نظر ہی نہیں آتی عوام مایوسی اور ناامیدی سے اکتاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہو کر کوئی بہتر فیصلہ کرنے سے قاصر رہتی ہے اور بہتر کی چاہ میں پہلے سے بھی بدتر اور بدکردار حکمران اپنے اوپر مسلط کر لیتی ہے
گروہوں اور جماعتوں میں بٹی ہوئی عوام کو اور زیادہ پروپگنڈا کے ذریعہ ایک دوسرے سے متنفرکیا جاتا ہے
ایک ہی ملک کی عوام کو اتنی جماعتوں اور گروہوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے کہ لگتا ہے کہ یہ ایک ملک نہیں بلکہ سیکڑوں گرہووں کا مجموعہ ہے
قومیت کی تقسیم ۔ لسانی تقسیم ۔ سیاسی تقسیم ۔ مذہبی تقسیم ۔ گلوبل ازم ۔ سٹینڈر اور سوسائٹیز کا فقدان ۔ شہری اور دیہاتی تقسیم ۔ امیر اور غریب کا فرق اور یونینز میں تقسیم کر دیا جاتا ہے
ادب ۔ تہذیب وتمدن ۔ کلچر۔ ثقافت ۔ زبان ۔ رسم ورواج کو تبدیل کر دیا جاتا ہے لوگوں کی پہچان بدل دی جاتی ہے
رہن سہن میں بدلاو پیدا کیا جاتا ہے مثال کے طور پر ہمارا قومی لباس قمیض شلوار اور دھوتی کرتا ہے لیکن آج ہمیں پینٹ شرٹ پہنے پر فخر محسوس کرتے ہیں
رسم الخط کو تبدیل کر دیا جاتا ہے مثال کے طور پر اردو کو رومن اردو میں تبدیل کر دیاکیا ہے
تاریخ کو تبدیل کر دیا جاتا ہے مثال کے طور پر ہمارے آٹھ سو سے ہزار سالہ دور تاریخ کا بہترین اور شاندار دور تھا لیکن آج ہمارے سامنے اسے تاریکی کا دور بنا کر پیش کیا جاتا ہے
کتابوں سے ہماری تاریخ کو مٹا دینا نبی کریم اور صحابہ کے واقعات کو ختم کرنا مطالعہ پاکستان سے پاکستان کا ہی مٹا دیا جانا دینیات کا ختم کرنا سکولوں اور کالجوں میں پڑھائی کے نام پر خرافات اور ناچ گانے اور موسیقی کو فروغ دینا مخلوط تعلیمی نظام کے ذریعے نوجوان نسل کے جذبات کو بےراہ روی کی راہ پر ڈالنا اور پروپیگنڈا کے ذریعے اسے جدید اور مہذب ترقی یافتہ تہذیب بنا کر پیش کرنا بھی فیفتھ جنریشن وار کا حصہ ہے
فیفتھ جنریشن وار کا حملہ براہ راست بھی عوام پر کیا جاتا ہے مہنگائی بڑھا کر عوام کو ریاستی اداروں کے مخالف بنا دیا جاتا ہے تو کہیں حقوق کے لیے آواز اٹھائی جاتی ہے جس کے لیے این جی اوز اور یونین کا سہارا لے کر ملک میں افراتفری پھیلائی جاتی ہے عوام کو پراکسی اور پروپیگنڈا کے ذریعے متشعل کیا جاتا ہے ہنگامہ آرائی کے لیے اکسایا جاتا ہے کہیں کہیں حالات بہت نازک ہو جائیں وہاں دہشت گردی خودکش حملہ بھی کروا دیا جاتا ہے ففتھ جنریشن وار کا اصل ہدف آرمڈ فورسز ہی ہوتی ہے اور ہر پہلو سے عوام اور آرمڈ فورسز میں دوری بنائے رکھنا اور نفرت پھیلائے رکھنا ہی فیفتھ جنریشن وار کا بنیادی مقصد ہے
( 2 ) ففتھ جنریشن وار اور ریاست
ففتھ جنریشن وار یا ہائبرڈ وار کا ہدف وہ ریاست ہوتی ہے جس پر قبضہ کیا جانا مقصود ہو جب براہ راست حملہ کرنا ناممکن ہو تو کسی بھی ریاست سے دوبدو لڑائی کئے بغیر اس ملک پر قبضہ کیے بغیر اسے پہلے کمزور کرنا ریاستی اداروں ۔ عوام اور فوج کا آپسی تعلق توڑنا پھر پوری طاقت کے ساتھ اس ملک پر ہتھیاروں سے حملہ کر دینا ہی ففتھ جنریشن وار کا مقصد ہے
تین قسم کا طریقہ واردات استعمال کیا جاتا ہے
(1) آپسی خانہ جنگی
(2) معاشی بدحالی
(3) بے چینی اور کنفیوژن
آپسی خانہ جنگی
سب سے پہلے ریاست میں سے ایسے عناصر تلاش کیے جاتے ہیں جو ریاست کے غدار اوہ ناراض قسم کے لوگ ہوتے ہیں جن کی ذہن سازی کی جاتی ہے تاکہ افراتفریح کے دوران ان کو کام میں لایا جائے ان لوگوں کو خودکش حملوں اور توڑ پھوڑ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور محب وطن لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے
دہشت گردی کے واقعات اور خودکش حملوں میں اصل نشانہ وہ نہیں ہوتے جو مر جاتے ہیں بلکہ وہ ہیں جو زندہ رہ جاتے ہیں جن کی بقیہ ساری زندگی خوف و ہراس اور زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے گزرتی ہے
لیکن اصل جنگ پروپیگنڈا کی ہوتی ہے جس کے لیئے لوگوں کی ذہن سازی کی جاتی ہے
معاشی بدحالی
اداروں میں کرپٹ اور ناپاک لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے جو اداروں کو تباہ کردیتے ہیں پھر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ادارے کلیپس کر رہے ہیں لہذا ان کی پرائیویٹائزیشن کر دینی چاہیے جو ادارے ملکی مفاد کے لئے تھے اب ملک پر بوجھ ڈال رہے ہیں لہذا ان کو اونے پونے داموں کے بیچ دیا جائے
ریاست میں مہنگائی لوڈشیڈنگ کروا کر پھر لوگوں کو ریاست کے خلاف مشتعل کیا جاتا ہے ہڑتالوں اور ہنگامہ آرائی کے ذریعے ریاست کو کمزور کیا جاتا ہے سیاسی حکمرانوں اور مذہبی رہنماؤں کو استعمال کرکے ملک میں ایونٹ گریٹ کیے جاتے ہیں
باہمی خانہ جنگی کسی بھی ملک کی معاشی بدحالی کا سبب ہوتی ہے جب دشمن ہمیں آپس میں لڑا کر معاشی طور پر غیر مستحکم کر دے تو ہم ایک نا ختم ہونے والے کلیش میں داخل ہوجاتے ہیں صوبے اور ایک دوسرے پر اپنا حق دبانے کا الزام عائد کرکے تعصب کا شکار ہوجاتی ہیں تو پھر دشمن انہیں میں سے علیحدگی پسند تنظیموں کو تلاش کرتے ہیں پھر ففتھ جنریشن وار کا آغاز کیا جاتا ہے
لبرلز اور سیکولرز ۔ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سائبر سیل حرکت میں آتے ہیں شوشل میڈیا اور دوسرے ذرائع ابلاغ کے ذریعے اپنے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے پروپیگنڈہ ڈس انفارمیشن شروع کرتے ہیں لوگوں کو ذہنوں کو اپنے کنٹرول میں کر تے ہیں
بے چینی اور کنفوزن
عوام میں کنفیوژن پیدا کی جاتی ہے کہ سیاسی جماعتیں عدلیہ اور فوج ایک پلیٹ فارم پر نہیں ہیں
عوام میں کنفیوژن پھیلائی جاتی ہے کہ افواج اور ایجنسیوں کی پالیسیاں باہم متصادم ہیں
دشمن ملک کی من گھڑت کہانیوں پر مبنی فلموں کی وجہ سے عوام کو کنفیوز کر دیا جاتا ہے کہ یہ لڑائی دو افواج کی ہے عوام کو اس سے دور رہنا چاہیے
عوام میں یہ کنفیوژن پیدا کی جاتی ہے کہ قائداعظم ایک سیکولر آدمی تھے وہ ایک سیکولر ریاست چاہتے تھے نہ کہ اسلامی ریاست
پاکستان جس پر لاکھوں لوگوں نے قربانی دی کی روحانی اور نظریاتی اساس کے متعلق کنفیوژن پھیلائی جاتی ہے
دو قومی نظریے کی کیا ضرورت ہے ہندو اور مسلم ایک جیسے کلچر و ثقافت کے لوگ ہیں پھر یہ لڑائی کیسی ہے عوام میں یہ کنفیوژن عام کی جاتی ہے
فیفتھ جنریشن وار اور افواج
فیفتھ جنریشن وار کا ٹارکٹ کسی بھی ملک کی آرمڈ فورسز ہوتی ہیں تاکہ ملک کی افواج کا مورال کم کیا جائے اور عوام کے دلوں سے فوج کی محبت کم کی جاسکے تاکہ جنگ کے وقت فوج بالکل تنہا رہ جائے اور لڑنے کا جذبہ ماند پڑ جائے
جس فوج نے عوام کی حفاظت کے لیے لڑنا تھا جب وہ عوام ہی فوج کے خلاف ہوں اور اس کے دل میں افواج کے خلاف نفرت اور زہربھرا ہوا ہو تو فوج میں جذبہ حب الوطنی ختم ہوجاتی ہے
پروپیگنڈہ اور ڈس انفارمیشن پھیلا پھیلا کر حالات کنٹرول سے باہر کرنا اور فوج کو کرپٹ ۔ رشوت خور بدچلن اور بدکردار ثابت کیا جانا ہے
فیفتھ جنریشن وار میں فوج کو مختلف القابات خلائی مخلوق ۔ ڈنڈا سرکار ۔ ڈکٹیٹر اور فرد واحد سےنوازا جاتا یے
فوج کی قربانیوں کو پیسے لے کر کام کرنے والے ملازم کہہ کر رائیگاں کرنا پروپیگنڈا کا حصہ ہے جس سے دوطرفہ فائدہ اٹھایا جانا مقصود ہے عوام کو اس قربانی کی قدر نہیں رہتی اور فوج میں قربانی دینے کا جذبہ سرد پڑ جاتا ہے
یہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ فوج ملک کا اسی فیصد بجٹ کھا گئ عوام کو ذہنوں میں یہ بات ڈال دی جاتی ہے کہ فوج ملک کا اسی فیصد بجٹ کھا جاتی ہے ورنہ ملک میں ترقی ہوتی مہنگائی ختم ہو جاتی ہے ملک خوشحال ہو جاتا عوام اپنی تکالیف کا ذمہ دار فوج کو سمجھنے لگتی ہے اور مہنگائی کا رونا افواج کو کوسنے کی صورت میں ہوتا ہے
ایک پروپیگنڈا جو کیا جاتا ہے کہ ملک کے ایٹمی اثاثے غیر محفوظ ہوگئے ہیں ایٹمی ہتھیار دہشت گردوں کے قبضے میں چلے جائیں گے جو فوج ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کرنے کے قابل نہیں باڈر کی حفاظت بھی نہیں کر سکتی ہے
آفیسرز اور عام فوجیوں کو ایک دوسرے کے بارے میں بد گمان کیا جاتا ہے
فوج کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے یہ حکومت کا کام ہے فوج کا کام بارڈر کی دیکھ بھال ہے
فیفتھ جنریشن وار شو شل میڈیا کی احتیاطی تدابیر
1۔ سوشل میڈیا پر کسی بھی انجانے شخص کی کال نہ اٹھائیں ۔
2- کوئی آپ سے آپ کا پتہ پُوچھے تو نہ بتائیں ۔
3- اپنا ذاتی نمبر ، ای میل کسی کو بھی نہ دیں ۔
4- فرقہ واریت پھیلانے والوں پر خصوصی نظر رکھیں۔
5- سوشل میڈیا سے منسلک کوئی بھی شخص آپ کو اپنے پاس ملاقات کے لیے بُلائیں تو نہ جائیں کیونکہ ہم سوشل میڈیا پر کسی کو بھی ذاتی طور پر نہیں جانتے جب تک کسی کو مکمل طور پر جان نہ لیں تب تک اس پر اعتبار اور اعتماد نہ کریں ۔
ان سے لڑنا کیسے ہے؟
اپنے کمپیوٹر اپنے لیپ ٹاپ اپنے موبائل کو اس پروپیگنڈا وار یا فیفتھ جنریشن وار کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کریں
ایسے محب وطن لوگوں کو تلاش کریں جو ففتھ جنریشن وار کو نہیں سمجھتے اور اس جنگ میں حصہ نہیں لے رہے انہیں تیار کرکے اس جنگ کا مجاہد بنائے
1 ۔۔۔ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پوسٹ کیا گیا مواد ہرگز شئیر مت کیجئیے۔
2 ۔۔۔۔ ایسے مواد پر لائک یا کمنٹ مت کیجئیے۔ مخالفت میں بھی کمنٹ کرینگے تو وہ پوسٹ کی ریچ بڑھا دیگا۔
3۔۔۔۔۔۔ ہوسکے تو فیس بک کو رپورٹ کیجئیے۔
4 ۔۔۔۔۔۔۔۔ جس اکاؤنٹس سے ایسا مواد شئیر کیا گیا ہے اسکو انفرینڈ یا انبلاک کیجئیے۔
5 ۔۔۔۔۔ ایسے اکاؤنٹس اکثر فیک ہوتے ہیں اس لئے فیس بک کو رپورٹ کیجئیے۔
6 ۔۔۔۔ پاک فوج کو سپورٹ کرنے والا مواد گروپس میں اور وٹس ایپ وغیرہ پر زیادہ سے زیادہ شیر کیجئیے۔
7 ۔۔ پاک فوج کی سپورٹ میں بنائے گئے پیجز اور اکاؤنٹس کو لائیک یا فالو کیجئیے۔
8 ۔۔۔۔ خود بھی لکھیئے یا لکھنے کی کوشش کیجئیے
9 ۔۔۔۔۔ یہ فوج آپ کے لئے جانیں دے رہی ہے اس پر بھروسہ رکھئیے۔ غیر واضح معاملات میں دشمن آپ کو فوج سے بدگمان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی باتوں میں مت آئیے۔
10۔۔۔۔اپنے حلقہ احباب کو آگاہی دی اور حقیقت بتائیں اور دلائل دےںں
11۔۔۔۔ بغیر تحقیقی مواد کو شیئر کرنے سے گریز کریں پہلے اسکی تحقیق کریں اسے بے نقاب کریں اس کی اصلیت سامنےلائے
12۔۔۔۔ایسی پوسٹ جو فوج اور پاکستان کے حق میں کی گئی ہیں انہیں کاپی پیسٹ کریں یا لازمی شیئر کریں
13۔۔۔۔اگر آپ ایک مثبت پوسٹ کرتے ہیں یا کسی پروپیگنڈا پوسٹ کی حقیقت سامنے لاتے ہیں تو آپ کی ایک پوسٹ دشمن کی ساری محنت کو ضائع کرسکتی ہے
" فوج اچھی ہے اور جرنیل برے ہیں" کہہ کر آپ کو دھوکہ دیتے ہیں۔
ان کے سامنے پاک فوج کی قربانی کی خبر پیش کریں تو بظاہر غم زدہ ہونے کا ڈراما کرتے ہوئے آپ کو بتائنگے کہ " یہ فلاں جرنیل کی غلطی ہے" اور یوں پاک فوج پر ہی تنقید کرینگے۔
اگر دشمن حملہ کرے تو بجائے اس کو ملامت کرنے کے یہ آپ کو پاک فوج کو ہی ملامت کرتے نظر آئے گے کہ " کہاں گئی آپ کی جانباز فوج" ۔۔۔۔
ان کی ٹائم لائن پر سوائے پاک فوج پر تنقید کے آپ کو کچھ نہیں ملے گا
یہ واویلا مچائے گے کہ " فوج کون سی مقدس گائے ہے جس پر تنقید کی اجازت نہیں "
آپ کو علم ہونا چاہئیے کہ پاکستان میں فوج پر جتنی بے دھڑک تنقید ہوتی ہے دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں ہوتی۔
ان کی ان چالوں کو سمجھئیے۔
گستاخانہ پیجز چلانے والے، آپ کو بموں سے اڑانے والے اور آپ کو لوٹنے والے ہرگز ہرگز ہرگز آپ کے خیر خواہ نہیں ہیں۔
اسلام کے خلاف جنگ میں پاکستان اہم ترین قلعہ ہے اور پاکستان تب تک فتح نہیں ہو سکتا جب تک پاک فوج موجود ہے۔ اپنی ہی فوج کو شکست دینے میں دشمن کا ہاتھ مت بٹائیے۔ائیں دشمن کے خلاف مل کرجہاد کریں اور دشمن کی چالوں کو ناکام بنائیں۔
🔶🔴🟠🟡🟢🔵🟣⚫⚫🟣🔵🟢🟡🟠🔴🔶
- آپ کا نظریہ ہے کیا...؟ لاالہ الااللہ تو بلکل بھی نہیں...!
- جب فوج ساتھ ہو تو فوج بہت اچھی ہے
- جب فوج نیو-- ٹر-ل ہو تو فوج اچھی نہیں بہت غدار ہے!
- ہم نوجوانوں کو سیاست میں لائیں گے
- 98 فیصد ٹکٹ ہمیشہ الیکٹیبلز مطلب لوٹوں کو دینگے!
- ہم میرٹ پر عمل کروائیں گے
- وزیر اعلی پنجاب 3 ماہ پہلے پارٹی میں آنے والے بزدار کو لگائیں گے!
- سب کا احتساب ہوگا
- لیکن جب خود کا احتساب ہو تو ملک کو جلا دو!
- میں پولیس میں ریفارمز لاونگا
- جب حکومت ملی تو پولیس کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا مزید کھل کر کرپشن عام ہوئی!
- سودی قرض IMF سے لینا لع- نت ہے میں IMF کے پاس جانے سے پہلے خود-کشی کرلوں گا
- جب حکومت میں آئے تو پہلے 61 سالوں کا 6 جبکہ آخری دس سالوں کا نواز زرداری ملا کر 22 اور جناب نے اکیلے 3.8 سالوں میں 26.5 ہزار ارب پاکستانی روپے قرض بڑھایا حکومت کے خاتمے تک!
- امریکی غلامی نامنظور
- لیکن امریکی سینیٹرز کے ترلے منت منظور ہیں!
- ویسے جنرل باجوہ میر جعفر غدار ہیں
- لیکن ہم پھر بھی انکو دوسری کے بعد تیسری آفر ایکسٹینشن دینگے!
- میں اپنے فیصلے خود کرتا ہوں
- لیکن پنجاب اسمبلی جنرل باجوہ کے کہنے پر ختم کی!
- میں سب چوروں کا احتساب کرونگا
- لیکن حکومت ملنے کے باوجود کچھ احتساب نا کرنے کی ذمہ داری جنرل باجوہ پر ڈال دونگا!
- جب تحریک لب- یک احتجاج کرے تو دہ-شت-گرد
- جب میں احتجاج کروں تو میں مظلوم ہوں!
- لسٹ اتنی لمبی ہے کہ کئی کتابیں بھر جائیں یوٹرنز (منا!فقت) سے لہٰذا چند جملے کافی ہیں عقلمندوں کیلئے اشارے کے طور پر!
- آخر میں اس اس- رائ- یل و امریکہ کے وفادار سے کہنا چاہیں گے کہ صرف باتیں کرنے سے ملک نہیں بدلتے!
- اب پاکستان کو کام کرنے والی قیادت کی ضرورت ہے!
- اور نظام بدلنے کی جوکہ اسی آئین کے Article 2 اور Article 2A پر عمل کرتے ہوئے Article 227 کو سپر بنا دیا جائے کہ کتاب سنت ہمارا آئین ہے!
- اور وقت کا سپہ سالار ہی وقت کا حکمران ہوتا ہے جسکی مثال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد خلفائے راشدین ہیں جو وقت کے بہترین جنگجوں سپہ سالار تھے اور حکمران بھی تھے!
بہت ہی خوبصورت طریقے سے عکاسی کی ہے۔