پاک فوج اور امریکی تعلقات؟
پاک فوج اور امریکی تعلقات؟
دوستو! آپ کے پاس ایک خطرناک ہتھیار موجود ہے یہ ایک الگ بات ہے! زرا پاس پاس آجاؤ!لیکن آپ دنیا کو یہ بتائیِں کہ ہمارے پاس ایک خطرناک ہتھیار موجود ہے یہ کام کی بات ہے اسے کہتے ہیں "ہمت" ورنہ ہمارے پاس ایٹم بم تھے مسئلہ یہ تھا کہ امریکہ چاہتا تھا کہ ہم یہ ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو پاکستان کی طاقت نہ دیکھائیں⚠️ پاکستان آذاد ہونے کے ساتھ ہی ہمیں ایک بڑا طاقتور دشمن بھارت تحفے میں ملتا ہے جو یہ سوچ کر علیحدہ ہوا تھا کہ ہم بہت جلد پاکستان پر بڑا فوجی حملہ کرکے یرغمال بنا کر بھارت کا حصہ بنا لیں گے ۔ آزادی کے وقت جو اسلحہ ہمیں ملتا ہے اس میں انڈیا اور برطانیہ کی ملی بھگت سے پاکستان کے ساتھ بہت ناانصافی کی گئی تھی ۔
⚠️ ایک بہت کمزور فوج کے ساتھ پاکستان وجود میں آیا تھا ، جبکہ دوسری طرف ایک بڑی اور طاقتور فوج بھرپور اسلحہ کے ساتھ ہمارے مد مقابل کھڑی تھی ، پاکستان آزاد ہوتے ہی ہمیں اب تک اپنی بقاء کی جنگ لڑنی پڑھ رہی ہے۔
⚠️ پہلے دن سے اپنی بقا کی خاطر اور پاکستان کو مضبوط کرنے کی خاطر اُس وقت ہمیں کسی ایک سپر پاور بلاک میں جانا ہی تھا یا ہم روس کے بلاک میں جاتے یا امریکہ کے بلاک میں جاتے ، ہمیں اُس وقت ایک ملٹری اسسٹینس چاہئے تھی اور اسلحہ چاہئے تھا تو ہمیں کسی ایک کا دوست بننا تھا۔
⚠️ وہ بھی صرف اس لئے کے ہمارا مکار دشمن بھارت ہمارے سر پر کھڑا تھا ، ہم روس کے بلاک میں جانا چاہتے تھے اور ہم روس کی طرف دیکھ رہے تھے لیکن اُس وقت روس کی طرف سے ہمیں کوئی جواب نہیں ملا ۔
⚠️ جس کے بعد پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے روس کو مخاطب کر کے کہا کہ ہم زیادہ انتظار نہیں کر سکتے ہمیں ہر حال میں اپنے دوست بنانے ہیں وہ ہمیں جہاں سے بھی ملیں ، روس کی طرف سے کوئی جواب نہ ملنے پر ہمیں مجبوراً امریکہ بلاک میں جانا پڑا ، پاکستان تب امریکہ بلاک میں گیا اور ملٹری ڈیلز ہوئی جس کے نتیجے میں پاکستان نے امریکہ سے ٹینک ، فاٹر جیٹ خرید لئے تھے اور انھی امریکی ٹینک اور طیاروں کو ہم نے 1965 کی جنگ میں استعمال کیا اور اپنا دفاع بھی کیا اور بھارت کو شکست دی اس جنگ میں 353 پیٹن ٹینکس ، 302 شرمل ٹینکس اور مزید 96 ٹینکس نے حصہ لیا اور یہ ٹینکس امریکن اوریجن ٹینکس تھے ۔
⚠️ اس کے علاوہ بی 57 بمبر ، سائبر ایف 80 ، ایف ون 4 سٹار فائٹر طیارے بھی امریکن اوریجن تھے ان طیاروں نے 65 کی جنگ میں بہترین کارگردگی دیکھائی ۔
⚠️ لیکن 1965 کی جنگ کے بعد امریکہ پاکستان پر پابندیاں لگا دیتا ہے ( کہ پاکستان سے اب ہم کوئی ویپن ڈیل نہیں کریں گے اور نہ امریکہ کسی پرانی ملٹری ڈیل کو پورا کرے گا اور پاکستان سے امریکہ کے اتحادی کوئی ایسی ڈیل نہیں کریں گے )
یاد رہے اس جنگ کے بعد ہمارے ویپنز اور اسلحہ کو اوور ہالنگ ، ری بیلڈ اور مینٹینس کی ضرورت تھی اتنی بڑی امریکی پابندی کے بعد ہمارے امریکی ہتھیار ریٹائرڈ ہونے والے تھے ۔
⚠️ کیا آپ کو پتہ تھا امریکہ نے یہ پابندیاں ہم پر کیوں لگائی تھی ؟ کیونکہ کہ ہم نے 1965 میں یہ امریکہ کا اسلحہ بھارت کے خلاف استعمال کیا تھا امریکہ کی اجازت کے بغیر ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا یہ ہمیں بعد میں پتہ چلا تھا کہ ہم نے امریکہ کا اسلحہ بھارت کے خلاف استعمال نہیں کرنا تھا ؟
بلکل بھی نہیں ، ہمیں سب پتہ تھا لیکن ہم نے پھر بھی اس کا استعمال کیا اور بے دریغ استعمال کیا ۔
⚠️ اگر ہم امریکہ کے غلام ہوتے تو یہ جرات ہم کر پاتے ؟؟؟؟؟ ہم اُس وقت سیٹو اور سینٹو کے ممبر بھی تھے لیکن پھر بھی ہم نے یہ پابندی برداشت کی ، امریکہ نے پابندی لگا دی تو کیا ہم رک گئے ؟ نہیں !
⚠️ ہماری افواج نے ان سب مسائل کے توڑ نکالے ، چائینز ٹینکس خریدے ، چائینز ایف 6 طیارے خریدے ، پھر ان ٹینکس کو خود بنانے لگ گئے ان کو ری بیلڈ کرنا شروع کردیا ، ان فائیٹر طیاروں کو خود بنانے لگ گئے امریکی ٹینکوں کو چائنہ کے ٹینکوں سے ری پلیس کیا پھر 1971 کی جنگ میں امریکہ نے ہم پر مزید پابندیاں لگا دی اور پھر 1977 میں امریکہ نے پاکستان پر معاشی پابندیاں لگا دی اور وہ پابندیاں امریکہ نے صرف اس لئے لگائی تھی کہ پاکستان نے فرانس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔
⚠️ یہ پابندیاں لگنے سے ہم روک گئے ؟ کیا ایک غلام پاکستان نے یا غلام قوم نے ان امریکی پابندیوں اور خطرناک دھمکیوں کی وجہ سے اپنا ایٹم بم پروگرام ختم کردیا تھا ۔۔۔۔۔؟؟؟؟
یہاں تک کہ 1978 میں فرانس نے امریکہ کی وجہ سے چشمہ ری پروسیسنگ فیزبیلٹی کو نیوکلیئر ایکوپمنٹ دینے سے انکار کر دیا ، لیکن ہم پھر بھی نہیں روکے
⚠️ 1979 میں امریکہ نے پاکستان پر پھر مزید پریشر ڈالا کیونکہ پاکستان کہوٹہ میں اپنا نیوکلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا ہوا تھا لیکن پاکستان امریکی پریشر کے باوجود پھر باز نہیں آتا ، دوستوں مجھے سمجھ نہںں آتی کہ یہ کیسی غلامی ہے آپ اپنے آقا کی بات ہی نہیں مان رہے ۔
⚠️ پھر جب روس افغا نستان میں آتا ہے امریکہ صرف اپنے مطلب کی خاطر پاکستان سے پابندیاں اٹھتا ہے اور پاکستان اپنے مطلب کے لئے امریکہ سے ہاتھ ملاتا ہے کہ دونوں کا مقصد یہاں ایک ہی ہوتا ہے ، اس آڑ میں آپ کو اندازہ ہے کہ پاکستان نے دو طاقتوں کو آپس میں الجھئے رکھا اور اپنا ایٹمی پروگرام مکمل کیا اور اسی جنگ کے دوران پاکستان نے امریکہ سے کیا کچھ خرید لیتا ہے۔۔۔۔؟ کیا کچھ حاصل کر لیتا ہے صرف اور صرف اپنی بقا کے لئے صرف اور صرف پاکستان کی حفاظت کے لئے ۔
⚠️ اُس وقت کے جدید ترین طیارے ایف 16 جو امریکہ اپنے کسی دوست کو بھی آسانی سے نہ دیتا تھا وہ طیارے پاکستان نے امریکہ سے خرید لئے ، جدید ترین سٹینگر میزائل اور پتہ نہیں لاتعداد اسلحہ اس جنگ کی آڑ میں پاکستان امریکہ سے خریدتا ہے ، اگر ہم غلام ہوتے مفت میں امریکہ کی مدد کرتے ، اس آڑ میں اپنے آپ کو مضبوط نہ کرتے ، پھر جب امریکہ کا افغا نستان میں اپنا مطلب پورا ہو جاتا ہے اور روس یہاں سے چلا جاتا ہے ۔
⚠️ تو 1990 میں امریکہ پھر سے ہم پر پابندیاں لگا دیتا ہے وجہ صرف یہ کہ پاکستان اپنا ایٹم بم پروگرام بند کردے ۔ اس پابندی کی وجہ سے جو بقایا 38 ہمیں ایف 16 طیارے ملنے تھے وہ بھی نہیں ملے جس کے پیسے ہم نے طیارے ملنے سے پہلے ہی امریکہ ادا کر دیئے تھے ۔ لیکن ہم پھر بھی باز نہیں آئے ہماری طاک فوج اور آئی ایس آئی پر جتنا غصہ امریکہ کو ہے شائد کسی کو ہو ۔
⚠️ ہم نے کہوٹہ میں یورینیم انریچمنٹ کے لئے چین سے رینگ میگنٹ خریدے ، چین سے ہم نے نیوکلیئر میزائل خریدے ، جو کہ سیدھا سیدھا امریکہ کی پابندیوں اور دھمکیوں کے خلاف سرعام وائلیشن تھی ۔
ہم نے امریکہ کی پابندیوں کو بوٹ کی نوک پر رکھ کر ہوا میں اڑا دیا اور پاکستان کو دفاعی اعتبار سے اتنا مضبوط کر دیا کہ آج کوئی آپ پر عر-اق شا!م افغا!نستان لیبیا کی طرح حملہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا اور پھر چپ کرکے بیٹھ جائے گا کیونکہ اللہ تعالٰی کے فضل سے آپ کے پاس وہ ہتھیار موجود ہیں جن کے چلنے کے بعد دنیا پر 6 مہینے رات رہے گی
⚠️ پھر 1998 میں جب ہم نے ایٹمی دھماکے کرنے تھے ، تب جو امریکہ نے پاکستان پر پابندیاں لگائی جو دھمکیوں دی ، وہ اب تک سب سے بھاری ہی ، ایسی پابندیاں اور ایسی دھمکیاں نہ پہلے کبھی لگائی گئی تھیں نہ اس کے بعد اب تک لگائی گئی ہیں ، امریکہ چاہتا تھا کہ پاکستان کسی صورت ایٹمی دھماکے نہ کرے ، ہم پر پابندیاں لگا کر ہم کو ڈرانے کی کوشش کی گئی ، ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی اور بڑی آفرز دے کر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم باز نہیں آئے کیونکہ ہم وہ جن کو سمجھنے کے لئے دو سپر پاور پاگل ہوگئی ۔
اگر ہم غلام ہوتے یا ہماری فوج غلام ہوتی ہم ایٹمی دھماکے کرنے سے باز نہ آجاتے ہماری معصوم قوم ، جذباتی چن ماہی سون ہمیں سمجھنا ہو اس وطن کی قدر کو سمجھو !
دوستو! آپ کے پاس ایک خطرناک ہتھیار موجود ہے یہ ایک الگ بات ہے لیکن آپ دنیا کو یہ بتائیِں کہ ہمارے پاس ایک خطرناک ہتھیار موجود ہے یہ کام کی بات ہے اسے کہتے ہیں ہمت ! ورنہ ہمارے پاس ایٹم بم تھے مسئلہ یہ تھا کہ امریکہ چاہتا تھا کہ ہم یہ ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو پاکستان کی طاقت نہ دیکھائیں
لیکن ہم نے یہ سب کچھ کیا ، ہم باز نہیں آئے
⚠️ اگر ہم غلام قوم ہوتے یا ہماری فوج کسی کی غلام ہوتی تو امریکہ کی آفرز لے نہ لیتے اور ایٹم بم کا پروگرام امریکہ کے حوالے کر چکے ہوتے جیسے لیبیا نے اپنا نیوکلیئر امریکہ کے حوالے کیا تھا ۔ پھر اس کے بعد لیبیا کیساتھ کیا ہوا ۔۔۔؟ کھنڈر بنا دیا لیبیا کو چند دنوں میں ۔ یہ امریکہ کسی کا نہیں بس اپنے مفادات کی حد تک اس کی رشتہ داریاں ہیں
⚠️ ہاں ہم یہ مانتے ہیں پرویز مشرف نے امریکہ کو ہوائی اڈے دیئے امریکہ کو سپلائی روٹس دیئے تاکہ امریکہ افغا نستان میں کاروائی کرسکے اور یہ میری نظر میں غلط بھی تھا ، لیکن کیا پھر ہم نے امریکہ کی سپلائی روٹس بند نہیں کی امریکہ سے اپنے تمام اڈے واپس نہیں لئے ؟ اور افغا نستان میں ہمارے #مارخوروں نے امریکہ کا کیا حال کیا ؟ وہ آپ شائد بھول گئے ہی 👽 مشرف نے جو کیا اگر نہ کرتے تو آج 80 ہزار قربانیوں کو رونے والے فوج کو ہی گالیاں نکال رہے ہوتے کہ جب 80 ہزار کی جگہ امریکہ ہمیں اجاڑ کر لیبیا کی طرح کھنڈر بنا چکا ہوتا تھا پھر لوگ 80 ہزار کی قربانیوں کو بھول کر یہ کہہ رہے ہوتے کہ فوج کو پالا تھا کیا ان کو نہیں پتہ تھا امریکہ افغا نستان کیا کرنے آیا تھا ؟؟؟؟ اس لئے کہا ہے میری بھولی قوم آپ بھولے ہو سکتے ہو ہم نہیں ہمیں سمجھنا ہو تو اس پاک وطن کی قدر کو سمجھو !
⚠️ (جنرل اختر عبد الرحمن سے جنرل حمید گل اور جنرل شجاع پاشا ڈی جی آئی ایس آئی سے لے کر جنرل فیض تک کے معاملات آپ کیسے فراموش کریں گے ) ہمیں سمجھنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے !
⚠️ کیوں 2017 اور 2018 میں امریکہ پاگل ہوا پھرتا تھا اور پابندیاں لگا رہا تھا پاکستان پر معاشی پابندیاں لگا رہا تھا ظاہر ہے کہیں تو چوٹ پہنچائی ہم نے اسے اور وہ چوٹ افغا نستان میں ہم نے اسے لگائی تھی ۔
⚠️ آپ کو بتا دیں کہ ہمارے سیاستدانوں نے اپنے ماضی سے کچھ سیکھا ہو کہ نہ سیکھا ہو ہماری فوج نے بہت کچھ سیکھا ہے ، اگر ہم کسی دشمن سے ہاتھ ملاتے ہیں تو وہ کسی ملکی مفاد کی خاطر ہوتا ہے کوئی معاہدہ کرتے ہیں تو وہ بھی کسی مصلحت کی خاطر ہوتا ہے اور اس میں کسی بھی لحاظ سے کوئی برائی نہیں ہے ، اس وقت ہم آہستہ آہستہ امریکہ کے بلاک سے مکمل طور نکلتے جا رہے ہیں ، ہم امریکہ پر انحصار نہیں کرنا چاہتے ۔
ہماری ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا ، جے ایف تھنڈر 17 یہ امریکہ کے پاکستان کو دیئے گئے دھوکوں اور پابندیوں کا نتیجہ ہے ۔
⚠️ جے 10 سی ائیر کرافٹ ، ایف 16 کے مقابلے پر لائے گئے
جی پی ایس سسٹم جو کہ دنیا کے ہر بڑے ملٹری ایکوپمنٹ میں استعمال کیا جاتا ہے یہ امریکہ کا پوزیشننگ سسٹم ہے ، ہم اس سے بھی جان چھوڑوا رہے ہیں اور اس کے جی پی ایس کے مقابلے میں ہم چائنہ کے بیڈو سسٹم پر آ رہے ہیں اور کافی حد تک ہم اپنے میزائلوں اور ملٹری ایکوپمنٹس میں بیڈو سسٹم کا استعمال پر کام مکمل کر لئے ہیں۔
⚠️ امریکہ نے ہماری ترکی والی ڈیل ٹی ون 29 ہیلی کاپٹرز میں ٹانگ پھنسائی ہوئی ہے کہ ترکی نے یہ ہیلی کاپٹرز پاکستان کو دینے ہے اور اب امریکہ اس کے اینجنز ترکی کو فراہم نہیں کر رہا ۔ اس کے علاوہ ہمارے بل وائپر ہیلی کاپٹرز امریکی ائیر بیس پر کھڑے ہیں جو ہمیں ڈلیور ہونے تھے جس کے پیسے ہم پہلے ہی دے چکے ہیں
لیکن کیا ہے کہ ہم امریکہ کے مطابق نہیں چلتے اس کی بات نہیں مانتے تب ہی امریکہ ہم پر پابندیاں لگاتا ہے دوستو ایسی بہت سی مثالیں ہیں جب ہم نے امریکہ کی بات نہیں مانی ، جس کا ہم نے بخوشی نقصان بھی اٹھایا ہے صرف اپنی بقا کی خاطر ۔
مصلحت اور حکمت بھی کسی چیز کا نام ہے ۔ اگر امریکہ کے پاس شطرنج ہے تو ہم اس شطرنج کے وہ کھلاڑی (جنات) ہیں جس کو ہرانا امریکہ کے بس کی بات نہیں ہے۔ ہمیں سمجھنا ہو تو پہلے اس 🇵🇰 قدر و منزلت کو سمجھو!!
عمران خان سے زیادہ اس ملک کو پاک فوج کی ضرورت ہے اس بات کا اظہار برملا کئی بار عمران خان خود کر چکے ہیں یہ بات قوم کو بھی سمجھنی ہوگی اس لئے جذباتی بچوں یہ شطرنج آپ کی سمجھ سے باہر ہے سمجھ جاؤ گے جب وقت آئے گا ابھی عمران خان جیسا کہتا ویسا ویسا کرتے جاؤ اس کا ساتھ دو اور فوج پر تنقید برائے اصلاح کی حد تک کرو ، عقل سے کام لو ۔ یہ گیم اسی طرح ہورہی جیسے مارخور چاہتے تھے
اضافی نوٹ
( معصوم قوم سے ووٹ لے کر 84 فیصد بجٹ ہضم کرنے والے سیاستدانوں نے اس معصوم قوم کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے جبکہ قوم کے 16 فیصد بجٹ لینے والوں نے اس ملک کے طول و عرض میں اس قوم کے دفاع کی خاطر اپنا لہو بہایا ہے اور یہی فوج بری ہے سب قصور اس فوج کا ہے اور جن سیاستدانوں نے 84 فیصد بجٹ سے تمہارے لئے سکول کالج ہسپتال سڑکیں گلیاں تعلیم صحت اور روزگار دینا تھا وہ تو کچھ نہ دے سکے الٹا مہنگائی کا تحفہ دیا ہوا اب تک کی یہی کارکردگی ہے جن کو آپ ووٹ دیتے ہیں ۔ آپ سیاستدانوں کو ووٹ دو بدلے میں وہ آپ کو #چھنکنا دیں گے ۔
اس میں فوج کہاں بری ہے کیا فوج نے کہا تھا عمران زرداری نواز کو ووٹ دو ؟؟؟؟؟ جب قوم خود ہی ووٹ کاسٹ کرتی ہے تو اپنی غلطی کسی اور کے سر پر کیوں ڈالتی ؟؟؟؟؟؟ ہماری تباہی کی اصل وجہ ہم خود ہیں جو اپنی غلطیاں دوسروں کے سر ڈالتے ہیں اور بلند و بانگ دعوے کرتے لیکن عمل صفر بٹا صفر ہے ۔ بھیڑ بکریاں تو ان سیاستدانوں نے سمجھا ہوا اس معصوم قوم کو ۔
یہ صرف فوج ہے جس نے عملا پوری ایمانداری سے اپنا خون بہا کر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس ملک کو بچایا ہوا ہے اللہ کی مدد سے ، اللہ کے فضل سے ، اور ہاں ان سیاستدانوں کے بس میں ہوتا تو آج آپ ایٹمی پاور نہ ہوتے اور اگر آج بھی ان کے بس میں ہوتا تو آپ کا ایٹمی پروگرام گروی رکھ چکے ہوتے یا بیچ چکے ہوتے )۔ یہ ہی سچ ہے کڑوا سچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افواج پاکستان زندہ باد
آئی ایس آئی زندہ باد