پاک فوج اور عوام
پاک فوج اور عوام
▪️پاکستانی عوام پاک فوج کی جان ہے۔ پاک فوج اور عوام کے مابین جو ایک رشتہ ہے یہ بلکل ماں اور بچے کی طرح ہے۔ جب جب بھی عوام کو کسی ناگہانی صورتِحال کو سامنا کرنا پڑا پاک فوج نے ہمیشہ عوام کا خیال ایک ماں کی طرح رکھا۔ پاکستان کی عوام بھی بخوبی اس رشتے کے تقدس اور اہمیت سے واقف ہے۔
▪️پاک فوج کے افسران سے لیکر شیردل جوانوں تک سب نڈر، جانفشاں اور بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی کیخلاف اگر کسی نے جنگ جیتی ہے تو وہ صرف پاک فوج ہے جسکی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔
▪️قبائلی علاقوں، وزیرستان جہاں دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری تھی وہاں کسی کو جرات نہیں تھی کی افواجِ پاکستان کی تنصیبات یا دفاتر یا ہیڈکوارٹرز پر دھاوا بول سکیں۔ کیونکہ وہ جانت تھے کہ پاک فوج کی قابلیت کیا ہے۔
▪️لیکن 9 مئی کو جو ہوا پاک فوج نے بہت برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔ یہ جو آج سوال اُٹھا رہے ہیں نا کہ پاک فوج نے کچھ کیوں نہیں کی؟ وہ سن لیں کہ پاک فوج عوام سے محبت کرتی ہے اور عوام پاک فوج سے عقیدت چند شر پسند عناصر نے جو یہ حرکت کی اسکی آڑ میں وہ لوگ عوام اور فوج کو آمنے سامنے کرنا چاہتے تھے لیکن پاک فوج نے بڑی ہی بردباری سے کام لیا اپنی عوام پر نا لاٹھی چلائی نا گولی۔
فوج عوام کے لیے کرتی کیا ہے؟
▪️سیلاب آجائے مدد کے لیے فوج پہنچتی ہے
▪️زلزلہ آجائے فوج سب سے پہلے پہنچتی ہے
▪️بارشوں سے شہری علاقوں میں تباہی ہو فوج پہنچتی ہے۔
▪️پولیو کی مہم ہو فوج حاضر
▪️مردم شماری کروانی ہو فوج حاضر
▪️کھیلوں کے انعقاد کے لیے امن کو یقینی بنانا ہو فوج حاضر
▪️نیز ہر مصیبت ، پریشانی، قدرتی آفت یا کوئی بھی ذمہ داری ہو پاک فوج نے ہمیشہ عوام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہمیشہ ہراول دستہ کے طور پر کام کیا۔ اور فوج نے اسے اپنا فرض اور محبت سمجھ کر ہی سرانجام دیا کبھی یہ نہیں کہا کہ یہ ہمارے کرنے کا کام نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاک فوج سے عوام کی بے پناہ محبت ہے۔
▪️کچھ لوگ خیال کرتے ہیں یا کوشش کرتے ہیں کہ فوج اور عوام میں دراڑ اور نفرت پیدا کرسکیں تو ایسے لوگ منہ کی کھائیں گے اور کھا رہے ہیں۔ 9 مئی کو جو جگ ہسائی کی ہے شرپسند ٹولے نے اس سے سب کی آنکھیں کھل گئی ہیں یہاں تک کہ انکے اپنے انکو جوق در جوق چھوڑ کر جارہے ہیں۔
اہم نقطہ ::
پاکستان میں سیاسی قیادت اور اور فوجی قیادت میں اکثروبیشتر اختلاف رہے ہیں لیکن کبھی کسی بھی سیاسی جماعت نے عوام کو نہ تو فوجی قیادت کے لئے ورغلانے کی کوشش کی اور نہ ہی افواج کے ادارے کے خلاف کوئی مہم چلائی،
ہاں البتہ پاکستان اور اسلام کے دشمنوں نے ہمیشہ یہ خواہش اور کوششیں جاری رکھیں کہ کسی نہ کسی طرح پاکستانی عوام کے دلوں میں اپنی افواج کے خلاف نفرت بھر دی جائے بلکہ عوام اور فوج کو آمنے سامنے کر کے پاکستان میں خانہ جنگی کرا دی جائے، تاکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو ختم اور پاکستان کو ٹوڑ دیا جائے،
لیکن دشمنوں کی خواہش ہمیشہ خواہش ہی رہی، مگر اب ایک سیاسی جماعت نے عوام کو گمراہ کر کے، جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ کر کے عوام کو اپنی ہی افواج کے خلاف نہ صرف ورغلایا بلکہ اہم فوجی تنصیبات پر عوام کو حملہ آور ہونے کی ترغیب دی، شہداء جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لئے لازوال قربانیاں دیں جانیں نچھاور کیں ان کی یادگاروں تک کو تباہ کر دیا گیا،
یہ کوشش پاکستان میں خانہ جنگی کی ایک ناکام کوشش تھی ، جو کہ فوجی قیادت کے دانشورانہ اقدامات کی وجہ سے ناکام ہوگئی،
لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ سادہ لوح عوام اور نوجوانوں کو ورغلا کر اس قبیح فعل پر اکسانے والے کس کے لئے کام کر رہے ہیں؟ سیاست اور جمہوریت کے نام پر یہ سب کروانے والے دراصل کن اسلام اور پاکستان مخالف قوتوں کے ہر کارے ہیں؟؟
اس کی نہ صرف تحقیقات ہونی چاہئیں بلکہ ان کو سخت سزائیں بھی ہونی چاہئیں، جنہوں نے نوجوان نسل کو گمراہ کیا اور ملک میں خانہ جنگی کروانے کی کوشش کی،
سانحہ 9 مئی پاکستان کے لئے امریکہ کے 9/11 سے بھی زیادہ شدت رکھتا ہے،
اگر 9/11 کس نے کیا یا کروایا کے ثبوت نہ ہونے کے باوجود امریکہ عراق اور افغانستان پر حملہ کر سکتا ہے، تو 9/5 کا سانحہ پاکستان کے لئے اس سے زیادہ اہم ہے، اس لئے پاکستان بھی حق رکھتا ہے کہ وہ اپنے مجرموں کو سخت سزائیں دے،
وہ مجرم اگر جمہوریت اور سیاست کے لبادے میں ہیں تو ان کو چھوٹ نہیں دی جا سکتی،
مغربی ممالک اور امریکہ کے پیٹ میں اگر انسانی حقوق کا درد اٹھے اور وہ اس کی آڑ میں پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں ( دباؤ وہ پہلے ہی ڈال رہے ہیں) اور اپنے ایجنٹوں کو بچانے کی کوشش کریں تو ان کو دو ٹوک جواب دے کر خاموش کرادیا جائے، محب وطن پاکستانی قوم حکومت وقت اور اپنی افواج کے ساتھ ہے،
کیوں کہ یہ مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ وطن عزیز کے دفاع اور ریاست پاکستان کی بقا کا ہے،
اس پر ہر پاکستانی کسی سیاسی وابستگی کی بجائے صرف پاکستانی اور مسلمان بن کر سوچ رہا ہے،
کیوں کہ پاکستان ہمارا ہے،
ہم پاکستان سے ہیں،