Visit Our Official Web نورِ ھدایت Dastan Gou Dastan Gou داستان گو

نورِ ھدایت

 



بنی اسرائیل کے حالات کا قران الحکیم میں بیان 

🏈 قرآن مجید میں متعدد مقامات پر موسیٰ علیہ السلام کی قوم اور مصر فرعون اور اس کے لاؤ لشکر کے درمیان کش مکش اور معرکہ آرائی کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں

اس میں موجودہ حالات میں ہمارے لیے رہ نمائی اور عبرت پذیری کا بھرپور سامان موجود ہے


👈 اس موقع پر میں سورۂ الشعراء کی چند آیات (52 تا 68) کی طرف اشارہ کرنا چاہوں گا


 ♂️سورۂ الشعراء میں بیان کیا گیا ہے کہ ایک موقع پر وحی الٰہی کے مطابق موسیٰ علیہ السلام بنی اسرائیل کے ساتھ راتوں رات نکل کھڑے ہوئے 

فرعون کو خبر ملی تو اس نے اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ ان کا پیچھا کیا

فرعونی لشکر دیکھ کر بنی اسرائیل گھبرائے

لیکن موسیٰ علیہ السلام نے ان کو تسلّی دی وحی الٰہی کے مطابق وہ آبــنــائــے خــاک یعنی خشک سمندر کے راستے سے گزر گئے 

چنانچہ بنی اسرائیل بہ حفاظت خشک دریا کے پار نکل گئے

 پیچھے سے جب فرعونی لشکر خشک دریا میں داخل ہوا تو وہ اپنی سابقہ حالت میں آگیا اور پورا لشکر اس میں غرق ہوگیا۔


 👈اس موقع پر اس سورہ کی درج ذیل دو آیات ہماری خصوصی توجہ چاہتی ہیں:

        

🌴فَلَمَّا تَرَآءَ الۡجَمۡعٰنِ قَالَ اَصۡحٰبُ مُوۡسٰٓى اِنَّا لَمُدۡرَكُوۡنَ‌ۚ۞ 

قَالَ كَلَّا‌‌ ۚ اِنَّ مَعِىَ رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ 

(الشعراء: 61،62)

"جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو موسیٰؑ کے ساتھی کہنے لگے; ہم تو پکڑے گئے

موسیٰؑ نے کہا: "ہرگز نہیں

👈میرے ساتھ میرا رب ہے 

وہ ضرور میری رہ نمائی فرمائے گا۔

ان آیات میں دو رویّے بیان کیے گئے ہیں

♦️ ایک اصحابِ موسیٰ کا رویّہ

♦️دوسرا خود موسیٰ علیہ السلام کا رویّہ 

   

🌀 اصحابِ موسیٰ سے مراد بنی اسرائیل ہیں 

جو سیکڑوں برس کی غلامانہ زندگی کی وجہ سے پست ہمّت اور بزدل ہوگئے تھے 

فرعون کے لشکر کو دیکھ کر ان پر گھبراہٹ طاری ہوگئی

وہ ہمّت ہار بیٹھے 

اور بےساختہ ان کی زبان پر یہ الفاظ آگئے 

”ہم تو پکڑے گئے“

ان حالات میں انہوں نے اللّٰه تعالیٰ سے رجوع نہیں کیا 

اس سے مدد نہیں مانگی 

اس سے صبر اور استقامت طلب نہیں کی

دوسری طرف موسیٰ علیہ السلام کا گہرا ایمان، تائیدِ غیبی پر زبردست یقین اور اللّٰه تعالٰی پر بھرپور توکّل تھا 

جس نے ان کی زبان سے یہ الفاظ ادا کروائے: 

"ہرگز نہیں، میرے ساتھ میرا رب ہے۔

🌍 بنی اسرائیل کے لہجے میں جتنی دہشت، گھبراہٹ اور بےچارگی تھی 

موسیٰ علیہ السلام کا انداز اتنا ہی زیادہ پُرسکون، پُراعتماد اور عزمِ مصمّم سے لبریز تھا

”ہرگز نہیں" میں جتنا زور ہے اسے بہ خوبی محسوس کیا جاسکتا ہے

میرے ساتھ میرا رب ہے 

پھر مجھے کس بات کا ڈر اور کس چیز کا اندیشہ؟

🌺 محترم ساتھیو!

ہمارے لیے ان آیات کا درس یہ ہے کہ حالات چاہے جتنے سخت ہوں

دشمنوں کے منصوبے چاہے جتنے ہمارے خلاف ہوں

 ہم ان کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی تمام تر تدابیر اختیار کریں

پھر اللّٰه تعالیٰ پر توکل کریں کہ وہ ان سے نجات دے گا اور ہماری حفاظت کرے گا

جب سب سے طاقت ور ہستی ہمارے ساتھ ہے

 پھر ہمیں کیا ڈر؟ کیا اندیشہ؟

رب العالمین کی رحمت ہو اپ پر


🔶🔴🟠🟡🟢🔵🟣⚫🟣🔵🟢🟡🟠🔴🔶

شش کلمہ

اوّل کلمہ طیب

لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ؕ

🔶🔴🟠🟡🟢🔵🟣⚫🟣🔵🟢🟡🟠🔴🔶

دوسرا کلمہ شہادت

اَشْھَدُ اَنْ لَّآاِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ ؕ

🔶🔴🟠🟡🟢🔵🟣⚫🟣🔵🟢🟡🟠🔴🔶

تیسرا کلمہ تمجيد

سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ الَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُؕ وَلَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ؕ

🔶🔴🟠🟡🟢🔵🟣⚫🟣🔵🟢🟡🟠🔴🔶

 چوتھا کلمہ توحید

لآاِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ اَبَدًا اَبَدًاؕ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِؕ بِیَدِہِ الْخَیْرُؕ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیْرٌ ۵ؕ

🔶🔴🟠🟡🟢🔵🟣⚫🟣🔵🟢🟡🟠🔴🔶

 پانچواں کلمہ سید الاستغفار 

اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ اَذْنَبْتُہٗ عَمَدًا اَوْخَطَأً سِرًّا اَوْ عَلَانِیَۃً وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہِ مِنَ الذَّنْبِ الَّذِیْ اَعْلَمُ وَمِنَ الذَّنْبِ الَّذِی لَآاَعْلَمُ، اِنَّکَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ وَ سَتَّارُ الْعُیُوْبِ وَغَفَّارُ الذُّنُوْبِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیّ الْعَظِیْمِ ؕ

🔶🔴🟠🟡🟢🔵🟣⚫🟣🔵🟢🟡🟠🔴🔶

 چھٹا کلمہ رد کفر 

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ شَیْئًا وَّ اَنَآ اَعْلَمُ بِہٖ وَ اَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَآ اَعْلَمُ بِہٖ تُبْتُ عَنْہُ وَ تَبَرَّأْتُ مِنَ الْکُفْرِ وَالشِّرْکِ وَالْکِذْبِ وَ الْغِیْبَۃِ وَالْبِدْعَۃِ وَالنَّمِیْمَۃِ وَالْفَوَاحِشِ وَالْبُھْتَانِ وَالْمَعَاصِیْ کُلِّھَا وَاَسْلَمْتُ وَاَقُوْلُ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ؕ

🔶🔴🟠🟡🟢🔵🟣⚫🟣🔵🟢🟡🟠🔴🔶

موسیقی اور فحاشی! 

تم گانے سنتی ہو ؟

میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو کلاس کی لڑکی مجھ سے مخاطب تھی .

نہیں میں نہیں سنتی! 

کیوں؟ 

میں نے کہا اسکے نقصانات کا تمہیں اسلام کی رو سے بتاؤں یا گورے چمڑی (اصلی لبرل)والوں کی رو سے بتاؤں ؟

کہنے لگی ہاں ہاں تم مولویوں کی وہی بات ہوگی کہ

"پگھلا ہوا سیسہ کانوں میں ڈالا جائے گا" .بھلا یہ بھی کوئی بات ہے؟

میں نے جواباً کہا:

گورے چمڑی والے کہتے ہیں کہ گانے زیادہ سننے سے آپکی "thinking ability " کمزور ہو جاتی ہے . کبھی غور کیا ہو جب بھی انسان گانے سنتا ہے تو وہ ایک "imaginary"خیالی دنیا میں چلا جاتا ہے جس کا long term یہ نقصان ہوتا ہے کے انسانی دماغ میں " limbic center"(انسانی دماغ کا وہ حصّہ جہاں long term میموری پڑی ہوتی ہے ) کمزور ہو جاتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ سوچنے اور یاد کرنے کی صلاحیت کمزور ہو جاتی ہے. بلکل اسی طرح گانے آپکو جنسی اشتعال بھی دلاتے ہیں. گوگل پر آپکو اسکی لسٹ مل جائے گی کے کس گانے میں کتنا sexual instrument استعمال ہوا ہے . مثلاً hip hop music میں 145% sexual instrument استعمال ہوتا ہے..

کہنے لگی واو، تماری لاجک تو بہت اچھی ہے..

میں نے کہا میری لاجک اچھی نہیں ہے تم ذہنی طور پر انگریزوں کی غلام ہو. بات میرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آئی تو تم نے مجھے مولوی کا طعنہ دیا اب انگریز کی بات آئی تو میری لاجک اچھی ہو گئی ؟

ویسے بھی جن تعلیمی اداروں میں ناچ گانوں اور موسیقی کی تربیت دی جاتی ہو وہاں ایکٹرز اور سنگرز پیدا ہوتے ہیں نہ کہ رابعہ بصری اور صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ

جديد میڈیکل سائنس بھی اس نتیجے پر پہنچی ھے کہ میوزک سننے سے. آئ کیو. لیول کم ہو جاتا ہے اور حافظہ بھی کمزور ہوتا ہے..

اگر آج کوئی اپنے کانوں کو میوزک اور گانوں سے بچائے گا تو عنقریب میرا اللہ اسے مرتے ہی جب جنت میں بھیجے گا تو وہاں حوروں کےنغمے سنے گا.. پھر پیارے آقا صل اللہ علیہ والہ وسلم کی زبان مبارک سے قرآن سنے گا.. پھر سب سے بڑھ کر اللہ رب العزت کی آواز میں سورہ رحمان سنے گا ان شاء اللہ..


اللہ پاک ھمیں اپنے تمام اعضاء اور خاص طور پر کانوں کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین....


🔶🔴🟠🟡🟢🔵🟣⚫🟣🔵🟢🟡🟠🔴🔶

Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url